24-08-2022 پاکستان اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج پاکستانی اسٹاکس میں آغاز سے ہی ہیزکول لیمیٹڈ میں اچھا ٹریڈنگ اور شیئر والیوم دیکھنے میں آیا جو کہ آخر تک برقرار رہا اور آج کے دن ڈیفالٹر سیگمنٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیزکول 2 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا۔ 2 کروڑ 8 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک دوسرے جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز تیسرے نمبر پر رہی۔ بینک الفلاح لیمیٹڈ اور ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز نے بھی ایک کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار سمیٹا۔ اگر ہم سیکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لیں تو بینکنگ اور ٹیکنالوجی سیکٹرز سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔ جبکہ آخری ایک گھنٹے میں پراپرٹی سیکٹر میں بھی اچھا والیوم دیکھا گیا۔ انفرادی طور پر سب سے زیادہ شیئر پرائس ریلائنس اسپننگ ملز کی رہی جس کی قیمت میں 34 روپے فی شیئر کا اضافہ ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button