6 ستمبر 2022ء۔ آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

6 ستمبر 2022: آج مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہیزکول ( Hascol) کے اسٹاک کی قدر میں 54 پیسے فی شیئر اضافہ ہوا ہے اور اسکے ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے دیوالیہ قرار دیئے گئے ہیزکول کے ڈیفالٹر لسٹ سے نکلنے کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مارکیٹنگ سیکٹر کی اس کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں گذشتہ ایک ماہ سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسکے علاوہ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL) کی شیئر ویلیو میں تو آج محض ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے تاہم یہ پینی اسٹاک( Penny stock ) اب تک 38 لاکھ کا شیئر والیوم حاصل کر چکا ہے۔ ان کے علاوہ سلک بینک( SILK ) ، سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ), کراچی الیکٹرک( KEL ) , فوجی فوڈز لیمیٹڈ( FFL ). جی۔تھری ٹیکنالوجیز ( GTECH ) ، فلائنگ سیمنٹ( FLYNG ), اور اینگرو کیمیکلز ( EPCL ) کے اسٹاکس میں بھی اچھی خرید و فروخت نظر آ رہے ہے۔ سیکٹر پرفارمنس میں سیمنٹ سیکٹر اور فوڈ اینڈ پرسنل کیئر کے علاوہ کیمیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button