Bank of America نے کوائن بیس کی درجہ بندی میں تنزلی کر دی
کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس (COIN) کیلئے FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔ آج Bank of America نے اسکے اسٹاکس کی درجہ بندی میں تنزلی کر کے اسے نیوٹرل کر دیا یے۔ بینک نے اسکی قیمت کا ہدف 77 ڈالر سے 50 ڈالر کر دیا ہے۔ آج کوائن بیس کے شیئرز کی قدر نیچے 49.30 ڈالر تھی لیکن یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس کے اسٹاکس کی قدر میں رواں ماہ کے دوران 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اگرچہ Bank of America کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ کوائن بیس FTX سے انتہائی مختلف ہے لیکن بینک مستقبل میں ایف۔ٹی۔ایکس جیسے جیسے اسکینڈلز کی سیریز سے بچنے کے لئے کرپٹو کمپنیز کو ریگولیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک اسٹاکس ٹریڈ میں کوائن بیس کی شیئرز ویلیو میں ایک بڑی بحالی کی لہر دیکھ رہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بینک انتظامیہ اپنے صارفین کی معاشی سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ اس کے قبل بینک آف امیریکہ کو کوسئن بیس کا مضبوط اتحادی تصور کیا جاتا ہے۔ جس نے ایکسچینج کے اسٹاکس کو 230 ڈالرز کی قدر تک لانے میں اہم کردار کیا۔ اس کے علاوہ مستقبل میں۔ اسکے 350 ڈالرز تک پہنچنے کی پیشگوئی بھی جاری کی تھی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔