بائنانس نے USD ٹرانسفر معطل کر دیئے۔ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ جینگ پنگ زہاؤ۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے USD بینک ٹرانسفر معطل کر دیئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے جس سے صارفین کی بہت کم تعداد متاثر ہو گی۔

چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زیاؤ نے اپنے بیان میں ٹیکنیکی بنیادوں پر امریکی ڈالر کے ٹرانسفر میں پیدا ہونیوالے مسائل اور سروس کے بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس حوالے سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد نئے میکانزم کے تحت سروس بحال ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کرپٹو کرنسیز کی خرید و فروخت کا متبادل طریقہ اس معطلی سے متاثر نہیں ہوا اور اسکے زریعے ٹریڈ کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے۔ انہوں نے بائنانس کے 1.8 ملیئن ٹوئٹر فالوورز کو یقین دہانی کروائی کہ ایکسچینج کی تمام سہولیات سرمایہ کاروں کے لئے کام کرتی رہیں گی اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ کسی بھی معاملے پر اختلاف نہیں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button