بائنانس نے USD ٹرانسفر معطل کر دیئے۔ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ جینگ پنگ زہاؤ۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے USD بینک ٹرانسفر معطل کر دیئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے جس سے صارفین کی بہت کم تعداد متاثر ہو گی۔Binance2 300x227

چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زیاؤ نے اپنے بیان میں ٹیکنیکی بنیادوں پر امریکی ڈالر کے ٹرانسفر میں پیدا ہونیوالے مسائل اور سروس کے بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس حوالے سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد نئے میکانزم کے تحت سروس بحال ہو جائے گی۔

Binan3 300x196

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کرپٹو کرنسیز کی خرید و فروخت کا متبادل طریقہ اس معطلی سے متاثر نہیں ہوا اور اسکے زریعے ٹریڈ کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے۔ انہوں نے بائنانس کے 1.8 ملیئن ٹوئٹر فالوورز کو یقین دہانی کروائی کہ ایکسچینج کی تمام سہولیات سرمایہ کاروں کے لئے کام کرتی رہیں گی اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ کسی بھی معاملے پر اختلاف نہیں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button