CFTC نے کورٹ میں Ether کو ایک بار پھر کماڈٹی ڈیکلیئر کر دیا۔
کماڈٹی فیوچر ٹریڈنگ کمیشن (CFTC) عدالتی کاروائی کے دوران Ether کو ایک بار پھر ڈیجیٹل کرنسی کی بجائے کماڈٹی ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر کو کورٹ کی کاروائی میں یہ جمع کروائے گئے بیان میں یہ جواب دیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ CFTC کا حالیہ بیان 30 نومبر کو کورٹ کی کاروائی میں جمع کروائے گئی بیان کے بالکل برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا یہ Bitcoin دنیا کی واحد کرپٹو کرنسی ہے جسے دیگر کرنسیز کی طرح کماڈٹی قرار دے دینآ چاہیئے۔
ایف۔ٹی۔ایکس اور المیڈا گیٹ اسکینڈل میں کرپٹو کرنسیز کی شناخت کے معاملے پر کرپٹو ریگولیٹر (CFTC) نے کئی مواقع پر موقف اختیار کیا کہ بٹ کوائن اور ٹیتھر سمیت تمام کرپٹو کرنسیز کو کماڈٹیز کی طرح ڈیل کیا جائے اور امریکی قانون ڈیجیٹل اثاثوں کو گولڈ، پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کی طرح کماڈٹیز ہی قرار دیتا ہے اس لئے ان پر بھی کماڈٹیز کے بارے میں موجود قوانین کا اطلاق ہی ہو گا۔
حالیہ عرصے کے دوران CFTC کے اپنے بیانات میں تضاد موجود ہے جس سے یہ شبہات جنم لے رہے ہیں کہ کیا کرپٹو کرنسیز بھی دھاتوں کی طرح کماڈٹیز ہیں یا اس سلسلے میں کوئی ابہام موجود ہے۔ 30 نومبر 2022ء کو ایک کرپٹو کرنسیز کے موضوع پر Princeton University میں منعقدہ تقریب کے دوران CFTC کے سربراہ روسٹن بینہم کے کہا تھا کہ بٹ کوائن (BTC) دنیا کی واحد ایسی کرنسی ہے جس کا Block Chain Mechanism بالکل کماڈٹیز کی طرح کام کرتا ہے اس لئے اسے بھی انہیں میں شمار کیا جائے جبکہ حالیہ بیان میں انہوں نے ایتھیریئم کو کماڈٹیز جیسی خصوصیات کی حامل واحد کرنسی قرار دیا تھا۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ امریکی سینیٹر ایلزبتھ ویرن کرپٹو ریگولیشنز کے بارے میں قانون سازی کے لئے ایک بل ایوان میں پیش کرنیکی تیاری کر رہی ہیں جس کے بعد امریکی SECP کو دیگر حقیقی کرنسیز کی طرح کرپٹو کرنسیز کو بھی ریگولیٹ کرنیکے اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ سینیٹر ویرن کے مطابق اس بل کا مقصد صارفین کی سرمایہ کاری اور اثاثوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے تا کہ آئندہ کسی بھی صارف کے کے ڈیجیٹل والٹس اچانک غائب نہ کئے جا سکیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔