FTX Gate Scanadal: سیم بینکمین فرائڈ بہماس سے گرفتار

کرپٹو کی دنیا کے سب سے بڑے بحران FTX Gate Scandal کے سلسلے میں سیک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مالی بدعنوانیوں اور سرمایہ کاروں کے اثاثوں میں خرد برد کے الزامات عائد ہونے کے بعد FTX کے بانی سیم بینکمین فرائڈ کو بہماس اتھارٹیز نے گذشتہ روز گرفتار کر لیا ہے۔ بہماس ریگولیٹری اتھارٹیز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیویارک کی سدرن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی جنرل نے ایف۔ٹی۔ایکس اور المیڈا ریسرچ کے بارے میں اہم ثبوت اتھارٹیز کے ساتھ شیئر کی تھیں جن پر تحقیقات کے بعد بینکمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کرپٹو ایکسچینج کے زوال کے بعد اس سلسلے میں ہونیوالا پہلا ٹھوس قدم ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے باضابطہ اعلان سے پہلے بینکمین کو ملک کی مالی بدعنوانیوں کے باری میں قائم کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا تھا۔ تاہم FTX کے سابق سربراہ کے وکیل نے کمیٹی کو انکی گرفتاری کے بارے میں بتایا جس پر فائنانشل کمیٹی کے ارکان نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ FTX کی بائنانس کو فروخت کی ڈیل کے بعد Binance انتظامیہ ایف۔ٹی۔ایکس کی مالی پوزیشن منظر عام پر لے کر آئی تھی اور مجوزہ ڈیل کینسل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد پیش آنیوالے واقعات کے دوران سیم بینکمین فرائڈ نے ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفی دینے اور کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کیلئے امریکی عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button