ایتھیریئم ایک سال کی بلند ترین سطح پر، شنگھائی اپ گریڈ کے مثبت نتائج

ایتھیریئم ایک سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ شنگھائی اپ گریڈ کے بعد توقعات کے برعکس گذشتہ روز سے اسکی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ ایتھیریئم کے علاوہ Dogecoin اور دیگر Altcoins کی قدر میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ETH کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 13 اپریل ایتھیریئم کیلئے ایک تاریخی دن تھا جب اسکا ایکو سسٹم شنگھائی اپ گریڈ پر منتقل کر دیا گیا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس کو Shapella کا نام دیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت صارفین کو اختیار دیا گیا ہے کہ ٹوکنز کو اپنی مرضی سے Stake یا Unstake کر سکیں۔ اس سے نیٹ ورک کا مجموعی منظر نامہ بہتر ہوا ہے۔

ایتھیریئم کا شنگھائی اپ گریڈ یا Shapella کیا ہے ؟

گذشتہ روز Ethereum Shanghai Upgrade مکمل کر لیا گیا۔ جس کے بعد فنڈز کی منتقلی اور سرمائے کا انخلاء کامیابی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کی نئے ایکو سسٹم پر منتقلی جسے Shapella کا نام دیا گیا ہے کے بارے میں انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز کی Block Chain Validation کیلئے زیادہ محفوظ اور قابل اعتبار پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

شنگھائی اپ گریڈ کے آدھے گھنٹے میں 10 ملیئن ڈالرز کی مالیت کی 285 ٹرانزیکشنز پراسس کی گئیں جو کہ فنڈز کے انخلاء سے متعلق تھیں۔ تاہم اسکے بعد ایتھیریئم اور دیگر Altcoins کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔ دوسری طرف دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن بھی اہنی Bullish Rally جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج BTC کی قدر میں مجموعی طور ہر 3 سو ڈالرز اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 30723 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔

ایتھیریئم کمیونٹی نے اس منتقلی کے عمل کو ایتھیریئم کیلئے ایک بڑا سنگ میل (Milestone) قرار دیا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایکو سسٹم اور بلاک چین منتقلی کا یہ عمل کئی برسوں کی کاوشوں کے نتیجے میں مکمل ہوا ہے۔ اسٹیک سسٹم صارفین کو ٹرانزیکشنز کے دوران Stake Crypto Currency پیش کرتا ہے جو کہ ڈیٹا بلاکس کے محفوظ ہونے اور بحفاظت منتقلی کے عمل کی گارنٹی ہے۔

گذشتہ برس بلاک چین نے اپنا حقیقی Proof of Work Mechanism ترک کر دیا تھا۔ جس کے بعد نئے ماحول دوست کاربن فری ایکو سسٹم پر بتدریج اور کئی مراحل پر مشتمل تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ ڈیجیٹیل ماہرین شنگھائی اپ گریڈ کے بعد بڑے پیمانے پر فنڈز کے انخلاء اور طلب (Demand) میں کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے تاہم اس کے برعکس گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایتھیریئم کی کیپیٹلائزیشن میں 10 فیصد جبکہ قدر میں 3 سو ڈالرز کی وسعت نوٹ کی گئی ہے اور ایتھر مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ پیش کر رہا ہے۔

6 ستمبر 2022ء کو ایتھیریئم نے Carbon Emissions سے پاک اپنے نئے ایکو سسٹم پر منتقلی کا اعلان کیا جس کا اہم ترین پہلو Mining کے عمل کا نئی بلاک چین کے پلیٹ فارم سے آغاز تھا۔ بلاشبہ ایک لمبے عرصے تک کاربن کے اخراج اور مائننگ کے ریاضیاتی عمل کے دوران ان گنت سپر کمپیوٹرز کئی ہزار میگاواٹس بجلی استعمال کرتے ہیں جس سے کاربن کا اخراج ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کی تنظیمیں اس ڈیجیٹیل عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ اور انہوں نے کرپٹو مائننگ کے خلاف امریکی عدالتوں میں کیسز بھی کئے۔ جس کے بعد ایتھیریئم نے نئے نظام پر منتقلی کا فیصلہ کیا جس کے پہلے مرحلے کو The Merge کا نام دیا گیا جبکہ دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی نئے ایکو سسٹم اور بلاک چین میں مکمل طور پر منتقل ہو چکی ہے۔ Proof of Stake یعنی ٹریڈ میں سرمایہ کاروں کی شیمولیت کا مرحلہ بھی شنگھائی اپ گریڈ سے پہلے ستمبر 2022ء میں ہونیوالے The Merge کے دوران ہی کر لیا گیا تھا۔ اس لئے سرمایہ کار آپ گریڈ کے اعلان سے گھبراہٹ کے شکار نہیں ہوئے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button