Ethereum Price تاریخ کی بلند ترین سطح 32 سو ڈالرز پر ، اداروں کی طرف سے خرید داری Bitcoin سے بڑھ گئی.

Bybit Research says Portfolio Concentration increased 80% during last two months

Ethereum Price تاریخ کی بلند ترین سطح 32 سو ڈالرز پر آ گئی ہے . جس کی سب سے بنیادی وجہ اداروں کی طرف سے دنیا کی دوسری بڑی Crypto Currency کی خرید داری میں اضافہ ہے . Bybit Research کے مطابق Corporate Sector کی Portfolio Concentration میں 80 فیصد بڑھی ہے اور ایسا محض 2 ماہ کے دوران ہوا ہے. 

Ethereum  نئے سنگ میل عبور کرتے ہوئے. لیکن وجوہات کیا ہیں؟

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 جنوری کو Spot BTC ETF کے بعد معاشی دنیا تبدیلیوں کے ایک بڑے دور سے گزر رہی ہے ایک عشرے تک Decentralized Assets پرخطر ٹرینڈ سمجھے جانے کے بعد Exchange Traded Funds مارکیٹ پلیئرز میں انتہائی مقبول ہو چکے ہیں .

BTC کے بعد اب ETH Spot ETF بھی بہت جلد Nasdaq اور دنیا بھر کی بڑی Stock Markets میں لسٹنگ کی تیاری کر رہی ہیں . جبکہ Decentralized Blockchain کی انتظامیہ اور Crypto Exchanges اس معاملے پر US Securities and Exchange Commision کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں.

حالیہ عرصے کے دوران Ethereum Price میں کتنا اضافہ ہوا؟

دس جنوری کے بعد سے لے کر اب تک Ethereum Price میں 85 فیصد جبکہ Crypto Market Cap میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے . گزشتہ برس دسمبر تک اس Crypto Currency کی قدر 1800 ڈالرز تھی ، تاہم  Exchange Traded Funds لانچ ہونے کے بعد آنیوالے Crypto Fever سے لے کر اب تک اس میں 1400 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے .

Baybit Research کے مطابق اگرچہ اسوقت Bitcoin سرمایہ کاروں اور اداروں کی سب سے مقبول Crypto Currency ہے. تاہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹریڈرز کی طرف سے Ethereum اور Altcoin کی خرید داری حقیقی طور پر BTC سے بھی بڑھ گئی ہے .

اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں Bitcoin کی قدر و طلب 33 جبکہ Ethereum میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے . جبکہ United States اور European Zone کے Corporate Sector میں ETH Investing چار گنا تک بڑھ گئی ہے.

Geopolitical Conflicts کے اثرات.

معاشی ماہرین کے مطابق Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خدشات بالخصوص Red Sea Seizure اور Global Supply Disruption کے نتیجے میں Decentralized Crypto Assets کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . گزشتہ روز Yemen  پر حملوں سے Exchange Traded Funds کی خرید داری میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے .

White House کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز  ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels پر اتحادی ممالک کی طرف سے حملوں کا نیا تسلسل شروع کیا گیا  . جس کا مقصد Red Sea  میں عالمی تجارت بحال کرنا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران خرید داری کی ریلی جاری رہنے کے بعد ETH نفسیاتی ہدف 32 سو ڈالر سے اوپر آ گیا . یہاں پر مستحکم ہونے کی صورت میں اسکا اگلا ہدف ممکنہ طور پر 35 سو ڈالر ہو گا.

Ethereum Price تاریخ کی بلند ترین سطح 32 سو ڈالرز پر ، اداروں کی طرف سے خرید داری Bitcoin سے بڑھ گئی.
Ethereum Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button