Ethereum کی قدر میں بحالی، انتظامیہ کی On Chain Data کے حوالے سے وضاحت.

World's 2nd Biggest Crypto Currency lost 5% on 2 billion funds Transfer

انتظامیہ کی طرف سے On Chain Data کے حوالے سے وضاحت سامنے آنے پر Ethereum کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. اس سے قبل گزشتہ روز 2 ارب ڈالرز کے فنڈز بارے افواہیں پھیلنے پر 2nd Biggest Crypto Currency in the World اپنی 5 فیصد سے زائد قیمت کھو بیٹھی تھی.

On Chain Data کا معامله کیا تھا. اور اس سے Ethereum Price پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

بدھ کی شام Ethereum کے سرمایہ کاروں میں بڑے پیمانے پر فروخت کا رجحان دیکھا گیا . جو US Sessions کے اختتام تک جاری رہا.  اس کی بنیادی وجہ On Chain Data کے حوالے سے مشکوک سرگرمیاں بنی. جس کے بعد Crypto Industry میں 2 ارب ڈالرز مالیت کے ETH Funds چوری کئے جانے کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں.

امریکی وسطی سیشن تک ایسا لگ رہا تھا کہ Ethereum Market Cap کریش کر گیا ہے . تاہم اسکے بعد ETH Administration کی طرف سے معاملے کی وضاحت جاری کی گئی. جس سے آج Asian Sessions کے دوران یہ دوبارہ 24 سو ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر بحال ہونے میں کامیاب ہوا. 

Ethereum کی قدر میں بحالی، انتظامیہ کی On Chain Data کے حوالے سے وضاحت.
Ethereum Price as on 8th August 2024, during Asian Sessions

انتظامیہ کی طرف سے کیا وضاحت کی گئی؟

Ethereum Administration کی طرف سے اس صورتحال پر وضاحتی بیان جاری کیا گیا . جس کے مطابق منگل کی شام BlackRock اور Fidelity  میں مجموعی طور 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی . جبکہ اس دوران فنڈز کا اخراج 39 ملین ڈالرز تھا. تاہم بڑی تعداد میں ہونیوالی Crypto Transactions کو غلط فہمی کی بنیاد پر ETH Market Cap میں کمی اور اخراج سرمایہ سمجھ گیا . سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں سے فروخت کا رجحان پیدا ہوا ،

بیان میں کہا گیا ہے کہ Ethereum ETF کی منظوری کے باعث یہ Crypto Currency اسوقت مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ اس کے بارے میں گمراہ کن تجزیے پھیلائے جائے رہے ہیں . جن میں کوئی صداقت موجود نہیں ہے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button