Ethereum Shanghai Upgrade مکمل، فنڈز کی منتقلی جاری

Ethereum Shanghai Upgrade مکمل ہو گیا ہے۔ جس کے بعد فنڈز کی منتقلی اور سرمائے کا انخلاء جاری ہے۔ واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کی نئے ایکو سسٹم پر منتقلی جسے Shapella کا نام دیا گیا ہے کے بارے میں انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز کی Block Chain Validation کیلئے زیادہ محفوظ اور قابل اعتبار پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ شنگھائی اپ گریڈ کے آدھے گھنٹے میں 10 ملیئن ڈالرز کی مالیت کی 285 ٹرانزیکشنز پراسس کی گئیں جو کہ فنڈز کے انخلاء سے متعلق تھیں۔

ایتھیریئم کمیونٹی نے اس منتقلی کے عمل کو ایتھیریئم کیلئے ایک بڑا سنگ میل (Milestone) قرار دیا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایکو سسٹم اور بلاک چین منتقلی کا یہ عمل کئی برسوں کی کاوشوں کے نتیجے میں مکمل ہوا ہے۔ اسٹیک سسٹم صارفین کو ٹرانزیکشنز کے دوران Stake Crypto Currency پیش کرتا ہے جو کہ ڈیٹا بلاکس کے محفوظ ہونے اور بحفاظت منتقلی کے عمل کی گارنٹی ہے۔ گذشتہ برس بلاک چین نے اپنا حقیقی Proof of Work Mechanism ترک کر دیا تھا۔ جس کے بعد نئے ماحول دوست کاربن فری ایکو سسٹم پر بتدریج اور کئی مراحل پر مشتمل تبدیلی عمل میں آئی ہے۔

تاہم نئے نظام پر شفٹ ہونے کے بعد متعدد صارفین اپنے Staked Ether یا حاصل کردہ ریوارڈز وصول نہیں کر پائے۔ جو کہ نئے ایکو سسٹم کا انتہائی پیچیدہ پہلو ہے۔ ڈیجیٹیل ماہرین شنگھائی اپ گریڈ کے بعد بڑے پیمانے پر فنڈز کے انخلاء اور طلب (Demand) میں کمی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک ایتھیریئم ایشیائی سیشنز کے دوران اپنی سطح 1914 ڈالرز فی کوائن پر ہی ٹریڈ کر رہا ہے اور مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ پیش کر رہا ہے۔

ایشیائی سیشنز کے دوران اس کی قدر میں 22 ڈالرز اضافہ ہوا۔ جبکہ منتقلی کے اس عمل سے دیگر کرپٹو کرنسیز پر بھی منفی اثرات مرتب نہیں یوئے۔ بٹ کوائن بھی 30 ہزار ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم ایتھیریئم انتظامیہ کے اعلان سے BTC کی قدر میں 143 ڈالرز کمی واقع ہوئی ہے۔

شنگھائی اپ گریڈ کیا ہے اور ایتھیریئم کیلئے کتنا اہم ہے

6 ستمبر 2022ء کو ایتھیریئم نے Carbon Emissions سے پاک اپنے نئے ایکو سسٹم پر منتقلی کا اعلان کیا جس کا اہم ترین پہلو Mining کے عمل کا نئی بلاک چین کے پلیٹ فارم سے آغاز تھا۔ بلاشبہ ایک لمبے عرصے تک کاربن کے اخراج اور مائننگ کے ریاضیاتی عمل کے دوران ان گنت سپر کمپیوٹرز کئی ہزار میگاواٹس بجلی استعمال کرتے ہیں جس سے کاربن کا اخراج ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کی تنظیمیں اس ڈیجیٹیل عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

ان تنظیمیوں نے کرپٹو مائننگ کے خلاف امریکی عدالتوں میں کیسز بھی کئے۔ جس کے بعد ایتھیریئم نے نئے نظام پر منتقلی کا فیصلہ کیا جس کے پہلے مرحلے کو The Merge کا نام دیا گیا جبکہ آج دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی نئے ایکو سسٹم اور بلاک چین میں مکمل طور پر منتقل ہو گئی ہے۔ Proof of Stake یعنی ٹریڈ میں سرمایہ کاروں کی شیمولیت کا مرحلہ بھی شنگھائی اپ گریڈ سے پہلے ستمبر 2022ء میں ہونیوالے The Merge کے دوران ہی کر لیا گیا تھا۔ اس لئے سرمایہ کار آج کے اعلان سے گھبراہٹ کے شکار نہیں ہوئے۔

نئے نظام میں کامیابی کے ساتھ منتقملی بلاشبہ ایتھیریئم کو کئی بین الاقوامی اور ماحولیاتی تنازعات سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جس سے یہ ایک نئی اسٹرینتھ کے طور پر سامنے آئے گی۔ اس کے علاوہ اسوقت تک ایتھیریئم کسی بڑے تنازعے کا شکار نہیں ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ اس کا مرکز ایشیاء میں ہونا ہے۔ ایسے میں Shanghai Upgrade کے بعد بلاک چین ٹرانزیکشنز، ڈیٹا سیکورٹی اور محفوظ منتقلی کا جدید اور شفاف نظام اسے FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد ریگولیٹری اداروں کے نئے قوانین سے مطابقت پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button