First UK Pension Fund کی Bitcoin میں سرمایہ کاری.
Moving into Pension schemes is “a bold step that reflects the forward-thinking"
First UK Pension Fund نے Bitcoin میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی پنشن اسپیشلسٹ کمپنی Cartwright نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کی تجویز دی تھی.
یہ اقدام دیگر برطانوی پنشن فنڈز کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے. جس سے آنے والے دنوں میں Bitcoin اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کی جانب مزید ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی توقعات پیدا ہو گئی ہیں.
First UK Pension Fund کی تاریخ ساز سرمایہ کاری
First UK Pension Fund نے پچھلے ماہ اپنے 50 ملین پاؤنڈز (تقریباً 65 ملین ڈالرز) کے پورٹ فولیو میں سے 3 فیصد یعنی 1.5 ملین پاؤنڈز BTC میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے پیچھے ایک طویل مشاورت کا عمل تھا. جس میں فنڈ کے ٹرسٹیز نے ESG (Environmental, Social, and Governance) ، سرمایہ کاری کے مواقع اور سیکیورٹی کے پہلوؤں کو تفصیل سے زیر بحث لایا۔
Glenn Cameron، جو کہ Cartwright میں ڈیجیٹل اثاثوں کے سربراہ ہیں. نے Corporate Advisor کو بتایا کہ اس سرمایہ کاری میں خصوصی بات یہ ہے کہ یہ پنشن فنڈ براہ راست BTC میں سرمایہ کاری کر رہا ہے. نہ کہ کسی ای ٹی ایف یا پراکسی طریقے سے۔ اس سرمایہ کاری کے لئے private key کو پانچ مختلف آزاد اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے. جس سے اس کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاری کی اہمیت
یہ سرمایہ کاری اس لحاظ سے خاص ہے کیونکہ First UK Pension Fund پہلی بار Crypto Currencies میں براہ راست سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ کے ریاست Wisconsin کے پنشن فنڈ نے Bitcoin میں سرمایہ کاری کی تھی. لیکن اس سرمایہ کاری کا حجم صرف 0.1 فیصد تھا۔ اس کے مقابلے میں، برطانوی پنشن فنڈ نے اپنے اثاثوں کا 3 فیصد Bitcoin میں لگایا ہے. جو کہ ایک بڑی رقم ہے۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ سرمایہ کاری Bitcoin کے مستقبل میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے امکانات کو ایک نئی تحریک دے سکتی ہے۔ Cartwright کمپنی نہ صرف پنشن فنڈز کی مشاورت کر رہی ہے، بلکہ وہ ایک نیا Bitcoin Employee Benefits scheme بھی متعارف کرانے جا رہی ہے. جس کے تحت کمپنیاں اپنے ملازمین کو Bitcoin میں تنخواہ ادا کر سکیں گی۔
Bitcoin اور پنشن فنڈز کے تعلقات
پنشن فنڈز کی Bitcoin میں سرمایہ کاری کی بات کو مزید سمجھنے کے لئے، ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ Bitcoin کیوں اور کیسے ایک قابل قبول سرمایہ کاری کا ذریعہ بن رہا ہے۔ پنشن فنڈز عام طور پر طویل مدتی سرمایہ کاری کے لئے جانے جاتے ہیں. اور Bitcoin کو بھی اس کے انتہائی اتار چڑھاؤ کے باوجود ایک محفوظ اور منفرد سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Bitcoin کو "Digital Gold” بھی کہا جاتا ہے. کیونکہ اس کی محدود مقدار اور بڑھتی ہوئی مانگ نے اسے ایک مضبوط اثاثہ بنا دیا ہے۔ اس کی سرمایہ کاری کے ساتھ ESG معیارات کو پورا کرنا اور سیکیورٹی کے پہلوؤں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے. جو کہ Cartwright نے اس پروجیکٹ میں یقینی بنایا۔
Cartwright کے دیگر منصوبے .
Cartwright کی جانب سے Bitcoin پر مرکوز ایک اور اہم منصوبہ Bitcoin Employee Benefits scheme ہے۔ اس منصوبے کے تحت، کمپنیاں اپنے ملازمین کو Bitcoin میں تنخواہیں دے سکیں گی. اور اس وقت پانچ مختلف کمپنیاں اس پروڈکٹ میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔ یہ ایک اور قدم ہے جو Bitcoin کی مقبولیت اور اس کے کاروباری دنیا میں نفوذ کو ظاہر کرتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔