FTX کے Creditors کی Repayments کا نیا مرحلہ Crypto Market میں ہلچل مچانے کو تیار
Former Crypto Exchange to start next round of cash repayments on Sept 30
کرپٹو مارکیٹ میں ایک بار پھر FTX کی واپسی کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ کبھی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی دنیا کا بادشاہ سمجھا جانے والا FTX اب اپنے Creditors کو Cash Repayment کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے. جس کی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف Crypto Market میں اعتماد کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے. بلکہ کرپٹو سیکٹر میں نیا سرمایہ کاری کا ماحول بھی پیدا کرسکتا ہے۔
خلاصہ
-
FTX کی Cash Repayment کا نیا مرحلہ 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔
-
Creditors کو ادائیگیاں BitGo, Kraken, اور Payoneer کے ذریعے کی جائیں گی۔
-
FTX پہلے ہی 6.2 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرچکا ہے۔
-
امریکی عدالت کی جانب سے Redistribution Plan کی منظوری مل چکی ہے۔
-
Sam Bankman-Fried کو 11 ارب ڈالرز Fraud میں 25 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔
-
عدالت نے Disputed Claim Reserve کو 6.5 ارب سے کم کرکے 4.3 ارب ڈالرز کردیا ہے۔
کرپٹو مارکیٹ میں نیا جذبہ: Crypto Market
جب FTX نے 6.2 ارب ڈالرز کی ادائیگی مکمل کی، تو Crypto Market میں نیا جذبہ پیدا ہوا۔ Creditors کو BitGo, Kraken، اور Payoneer جیسے معتبر چینلز سے Cash Repayment فراہم کرکے مارکیٹ میں شفافیت کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
عدالتی منظوری اور اعتماد کی بحالی: Redistribution Plan
امریکی عدالت کی جانب سے Redistribution Plan کی منظوری ملنے کے بعد FTX کی یہ نئی حکمت عملی کرپٹو مارکیٹ میں اعتماد کی بحالی کیلئے اہم سنگ میل بن سکتی ہے۔ Disputed Claim Reserve کو 4.3 ارب ڈالرز پر لانے کا فیصلہ Creditors کیلئے مزید فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
Sam Bankman-Fried اور قانونی کہانی
سیم بنکمن فرائیڈ کو کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک معروف اور بااثر شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تاہم، ایف ٹی ایکس کے زوال کے بعد انہیں بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 11 ارب ڈالرز Fraud کے تحت سات مقدمات میں سزا سنائی گئی. جس کے نتیجے میں وہ 25 سال قید بھگت رہے ہیں.
6 ماہ کے بعد انہوں نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی. جس میں انہوں نے سزا کو کالعدم قرار دینے اور نئے مقدمے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا. کہ مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی اور ان پر عائد الزامات کے لیے درست قانونی بنیاد فراہم نہیں کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا ریگولیٹرز اور سیاستدانوں کے دباؤ پر انکے خلاف مقدمے کی کروائی انتہائی عجلت میں چلائی گئی تھی.
سابقہ بانی Sam Bankman-Fried پر ۔ یہ کیس کرپٹو مارکیٹ میں شفافیت کی اہمیت اور Regulatory Compliance کی ضرورت کو واضح کرتا ہے، جس کے بعد FTX کی جانب سے Creditors کو Cash Repayment کا عمل مارکیٹ کی سمت کو تبدیل کرسکتا ہے۔
FTX Gate Scandal کا پس منظر.
FTX Gate Scandal کے بعد کرپٹو انڈسٹری کے بدترین دور کا آغاز ہوا۔ نومبر 2022ء میں المیڈا اور FTX کے مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے سے کرپٹو کی 15 سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر ان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا اور حقیقی وجود رکھنے والی کرنسیز کی طرح مرکزی بینک اور ریگولیٹری اداروں کے ذریعے کنٹرول کی منصوبہ بندی سامنے آئی۔
امریکی عدالتوں میں Crypto Exchanges کے خلاف پہلی بار درجنوں مقدمات قائم کئے گئے اور ان کے بطور کماڈٹی ٹریڈ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ FTX اسکینڈل بائنانس کے ساتھ فروخت کے معاہدے سے منظر عام پر آیا تھا۔ تاہم اس کے بعد Binance بھی اسی خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔
مستقبل کا منظر: Creditors کیلئے نئی امید
اب FTX کی یہ نئی Cash Repayment مہم Creditors کیلئے امید کی نئی کرن بن سکتی ہے جبکہ Crypto Market میں سرمایہ کاروں کا اعتماد واپس لانے کیلئے یہ ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



