بٹ کوائن: سلور گیٹ تنازعہ سامنے آنے کے بعد شدید گراوٹ کا شکار

بٹ کوائن سلور گیٹ اسکینڈل سامنے آنے، مبینہ طور پر گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کے دوران 1 بلیئن ڈالر نقصان کی رپورٹ اور بڑے پیمانے پر فنڈز کے انخلاء کے بعد گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ ابتدائی مندرجات پر ملے جلے ردعمل کے بعد آج کے ایشیائی سیشنز میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کار محتاط ہیں تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ سلور گیٹ فائنڈنگز (Silvergate Findings) کو منفی کی بجائے مثبت عمل انگیز (Catalyst) کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

سلور گیٹ اسکینڈل ہے کیا ؟

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے کرپٹو فرینڈلی بینک سلور گیٹ نے امریکی ریگولیٹری اداروں کی FTX اسکینڈل بارے تحقیقات میں انکشاف کیا کہ فیڈرل پروگرام سے قرض لے کر بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کو مارگیج لینڈنگ میں مدد دی۔ امریکی محکموں کی چھان بین میں 2008ء میں دنیا کی سب سے پہلی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کئے جانے کے بعد اسے ابتدائی فائنانسنگ حاصل کرنے میں اسی بینک نے مدد کی جسے بعد ازاں کرپٹو کرنسی کا نام دیا گیا (بٹ کوائن لانچ کرتے وقت اس کے لئے ڈیجیٹل کرنسی کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی۔ کرپٹو کا لفظ کئی سال کے بعد استعمال کیا گیا)۔

ابھی تک Silver Gate Findings میں FTX اور المیڈا کو کی جانیوالی فنڈنگ تو منی لانڈرنگ میں استعمال کئے جانے کے حقائق تو سامنے آئے ہیں تاہم بٹ کوائن یا کسی دوسری کرپٹو کرنسی کے معاملے پر کوئی بدعنوانی رپورٹ نہیں کی گئی۔

سلور گیٹ انتظامیہ کا موقف اور ریگولیٹری اداروں کی فائنڈنگز

نومبر 2022ء میں FTX اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سلور گیٹ بینک سے مبینہ طور پر 8.1 بلیئن ڈالر کے فنڈز ان اکاؤنٹس سے نکالی گئیں جو کہ کرپٹو فنڈز کے ساتھ منسلک تھے۔ جس کے بعد بینک نے مالی بحران کے باعث 40 فیصد اسٹاف میں کمی کر دی تھی۔ سیم بینکمین فرائڈ کے دوران تفتیش بیانات میں ان کے کئی کرپٹو منصوبوں میں اس بینک کی طرف سے فائنانسنگ کا اعتراف کیا گیا۔

رواں سال کے آغاز پر سلور گیٹ کی شیئر ویلیو نصف سے بھی کم رہ گئی۔ جس کی بنیادی وجہ مشکوک ٹرانزیکشنز کے لئے سلور گیٹ بینک کے کرپٹو سرمایہ کاری اکاؤنٹس کے استعمال کی فائنڈنگز سامنے آنا تھا۔ رواں ہفتے کے آغاز پر کرپٹو فرینڈلی بینک نے امریکی عدالت کو بتایا کہ انکے ریکارڈ میں دیوالیہ ہونیوالی کرپٹو ایکسچینجز کے 150 ملین ڈالر انکے پاس ڈیپازٹس کئے گئے تھے۔

امریکی اخبار فائنانشل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ سلور گیٹ انتظامیہ کی طرف سے کرپٹو قرض خواہوں کے اثاثوں کی واپسی کیلئے وقت دیئے جانے کی درخواست اور بینک کی بقاء کے سلسلے میں ازسر نو غور کرنے بیان کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو 66 فیصد کم ہوئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ بڑے پیمانے پر کرپٹو فنڈز کے انخلاء اور منتقلی سے سلور گیٹ کو سنگین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو فائنانسنگ بینک کے دیوالیہ ہونے کی خبروں کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ بٹ کوائن 1325 ڈالرز کی گراوٹ سے 22324 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم بھی 98 ڈالرز کی کمی سے 1565 اور لائٹ کوائن 9 ڈالرز نیچے 88 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ سلور گیٹ اسکینڈل کے اثرات پولکا ڈاٹ سے لے کر سولانا تک پوری کرپٹو مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button