Japan اور United States کی بڑی کمپنیوں کی Bitcoin میں مزید سرمایہ کاری کا منصوبہ

MicroStrategy and Metaplanet Plan Massive Bitcoin Investments

دنیا بھر میں Bitcoin کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس کی مارکیٹ ویلیو نے بڑی کمپنیوں کو اس ڈیجیٹل اثاثے میں مزید سرمایہ کاری پر آمادہ کیا ہے۔ خاص طور پر امریکہ کی MicroStrategy اور جاپان کی Metaplanet جیسی کمپنیاں اپنے Bitcoin خزانے میں اضافہ کرنے کے منصوبے بنا رہی ہیں۔

MicroStrategy کا 21/21 پلان.

MicroStrategy، جو اس وقت $44 ارب مالیت کے Bitcoin کی مالک ہے، نے اپنے "21/21 پلان” کے تحت اگلے تین سال میں $21 ارب ایکویٹی اور $21 ارب فکسڈ انکم انسٹرومنٹس کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے شریک بانی Michael Saylor نے حالیہ دنوں میں Bitcoin خریداری کا اشارہ دیتے ہوئے ایک وائرل چارٹ شیئر کیا. جسے SaylorTracker کہا جاتا ہے۔

جاپان کی Metaplanet، جسے "Asia’s MicroStrategy” کہا جاتا ہے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 تک اپنے Bitcoin ہولڈنگز کو 10,000 BTC تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Metaplanet کے CEO Simon Gerovich نے کہا:

"ہم جاپان اور عالمی سطح پر Bitcoin کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے جدید شراکت داری اور مواقع کا جائزہ لیں گے۔”

یہ کمپنی اس وقت $175 ملین کے Bitcoin کی مالک ہے. اور اپنی مارکیٹ کیپ $830 ملین تک پہنچا چکی ہے۔

اس وقت Bitcoin $99,700 کی قیمت پر تجارت کر رہا ہے. اور ماہرین کا کہنا ہے. کہ یہ جلد ہی $100K کے سنگِ میل کو عبور کر سکتا ہے۔ یہ اضافہ نہ صرف Bitcoin کی عالمی مانگ کو ظاہر کرتا ہے. بلکہ اس میں بڑے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

MicroStrategy اور Metaplanet کے منصوبے Bitcoin کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ثابت کرتے ہیں۔ یہ سرمایہ کار کمپنیاں نہ صرف ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں. بلکہ دوسرے سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثال بھی بن رہی ہیں۔

عالمی Bitcoin مارکیٹ: تفصیلی جائزہ

اس وقت عالمی Bitcoin مارکیٹ میں ایک نئی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں Bitcoin کی قیمت $99,700 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ماہرین پیش گوئی کر رہے ہیں کہ یہ ڈیجیٹل اثاثہ جلد ہی $100,000 کی تاریخی حد کو عبور کر لے گا، جو کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

  1. Institutional Investment:
    MicroStrategy اور Metaplanet جیسی بڑی کمپنیاں مسلسل Bitcoin میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں. جس کی وجہ سے مارکیٹ میں طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کمپنیوں کے منصوبے اور سرمائے کے اعلانات BTC کی قیمت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
  2. Market Sentiment:
    کرپٹو مارکیٹ میں عمومی طور پر ایک مثبت جذبات دیکھنے کو مل رہا ہے. جہاں سرمایہ کاروں کو یقین ہے کہ Bitcoin ایک طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر بہتر نتائج دے گا۔
  3. Adoption in Financial Ecosystem:
    دنیا بھر میں مختلف مالیاتی ادارے اور حکومتیں BTC کو تسلیم کر رہی ہیں. جس کی وجہ سے نہ صرف اس کی قدر بڑھ رہی ہے. بلکہ یہ ایک مستحکم سرمایہ کاری کے طور پر ابھر رہا ہے۔
  • ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت $100,000 عبور کرنے کے بعد بھی مزید اوپر جا سکتی ہے. کیونکہ بڑے سرمایہ کار اور کمپنیاں مسلسل مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔
  • مزید یہ کہ Bitcoin ETFs اور مالیاتی مصنوعات کے متعارف ہونے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button