کریکن: US Crypto Staking Service بند کرنے کا فیصلہ

کرپٹو ایکسچینج کریکن نے U.S Crypto Staking Service بند کرنے اور امریکی SECP کو 30 ملیئن ڈالرز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسچینج انتظامیہ کی طرف سے یہ فیصلہ گذشتہ شب ریگولیٹری ادارے سے رجسٹریشن کے معاملات حل کرنے کیلئے کیا گیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل SECP نے کریکن کے سرمایہ کاری فنڈز ٹرانسفر کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

کریکن کی بنیادی کمپنی Payward Ventures and Payward Trading Limited کی طرف سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں 2019ء سے جاری امریکی کرپٹو صارفین کیلئے سروس دستیاب نہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ” سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو ادائیگی کرنے کیلئے Staking Service بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ 4 سال سے ادارے نے امریکی سرمایہ کاروں کو انتہائی آسان اور یوزر فرینڈلی پلیٹ فارم مہیا کئے رکھا تا کہ وہ کرپٹو فنڈز میں کسی رکاوٹ کے بغیر فنڈز ٹرانسفر کر سکیں” ۔ اس سے قبل ریگولیٹری ادارے کے بیان میں کریکن کے خلاف شکایات موصول ہونے کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔ جس کے حوالے سے وہ آئندہ ہفتے امریکی عدالت میں کیس دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button