ڈیجیٹل ڈالر پروجیکٹ کیلئے لائل برینارڈ معاشی مشیر تعینات۔

امریکی صدر نے ڈیجیٹل ڈالر پروجیکٹ کیلئے لائل برینارڈ کواقتصادی مشیر نامزد کر دیا ہے۔ برینارڈ اس وقت فیڈرل ریزرو کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔ نئے عہدے کیلئے انکی تقرری عارضی طور پر کی گئی ہے جس کا مقصد امریکہ کی پہلی سرکاری کرپٹو کرنسی ڈیجیٹل ڈالر کو لانچ کرنے اور ٹیکنیکی میکانزم کیلئے معاملات طے کرنا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے عہدہ سنبھالنے تک اس تقرری کو خفیہ رکھا جائے گا۔ تاہم لائل برینارڈ نے گذشتہ چند روز کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو ریگولیشنز کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ان کا شمار مالی امور کے متعلقہ سینیئر ترین معاشی ماہرین میں کیا جاتا ہے۔ جنہیں ڈیجیٹل معیشت کے امور پر دسترس حاصل ہے۔

گذشتہ سال انہوں نے ڈیجیٹل اکانومی کے بارے میں عالمی کانفرنس سے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں کرپٹو فائنانشل سسٹم کی پیچیدگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے لئے نئے قوانین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فیڈرل ریزرو کرپٹو اثاثوں کے متعلق پیش آنیوالے واقعات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں کنٹرول کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا تا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے اور اس نظام کی حفاظت کی جائے۔ وہ فیڈرل ریزرو کی وائس چیئر پرسن کے طور پر گذشتہ سال سے کام کر رہی ہے۔ معاشی ماہرین نے انکی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button