لائٹ کوائن فاؤنڈیشن کا LTC Miners Products کیلئے میٹ ایلفا سے اشتراک

لائٹ کوائن فاؤنڈیشن نے LTC Miners Products کیلئے میٹ ایلفا سے اشتراک کر لیا. تفصیلات کے مطابق Nasdaq میں رجسٹرڈ میٹ ایلفا ٹیکنالوجی ہولڈنگز جو کہ کرپٹو کرنسیز کیلئے ایک ویلتھ مینیجمنٹ کمپنی ہے کی طرف سے آج جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ لائٹ کوائن فاؤنڈیشن کے ساتھ اس کے ایکو سسٹم کیلئے پائیدار مائننگ سلوشنز کیلئے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ لائٹ کوائن فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ جو کہ Namesake Blockchain کیلئے پروڈکٹس تیار کرتا ہے۔ اسکا کرپٹو نیٹ ورک مسلسل وسیع ہو رہا ہے۔ یہ لائٹ کوائن کی انتظامی کمپنی ہے جو کہ بٹ کوائن کے بعد لانچ کی جانیواے Altcoins میں سے ایک ہے۔ LTC کو منفرد بنانے والی خصوصیت اسکی کم قیمت ہے لیکن اپنی اسٹرینتھ اور صارفین کے لحاظ سے یہ دنیا کی مقبول ترین ڈیجیٹل کرنسیز میں شامل ہے

یہ پارٹنرشپ Derivative Products ڈویلپ کرنے کیلئے کی جانیوالی تحقیق کیلئے مخصوص مقاصد کیلئے کی گئی ہے۔ جن میں قابل تجدید توانائی استعمال کی جائے گی تا کہ مائننگ کی سرگرمیوں کیلئے کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ میٹ ایلفا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی LTC Tokens کیلئے منفرد پروڈکٹس پر کام کرے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی مارکیٹ رسک کا مقابلہ کرنے کیلئے Hedging Strategy پر بھی سرمایہ کاروں کی رسک مینیجمنٹ کیلئے کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ کرپٹو مائننگ طاقتور کمپیوٹرز پر مشتمل بلاک چین ٹرانزیکشنز کا نام ہے جس میں پیچیدہ ریاضیاتی عمل کے لئے استعمال ہونیوالے سپر کمپیوٹرز بڑے پیمانے پر توانائی کا استعمال کرتے ہیں۔ اس عمل میں کاربن کے اخراج کی وجہ سے کرپٹو انڈسٹری ایک لمبے عرصے سے تنقید کی زد میں رہی ہے۔ تاہم لائٹ کوائن اپنے ایکو سسٹم میں قابل تجدید اور کاربن سے پاک توانائی استعمال کرتا ہے۔ مائنرز کو اس پیچیدہ عمل کے نتیجے میں نیٹ ورک ٹوکنز کے انعامات اور بونس دیئے جاتے ہیں۔

کرپٹو کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے کرپٹو مائننگ کی سرگرمیوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ کیونکہ رسک فیکٹر سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیتا ہے۔ یہی وہ پوائنٹ ہے جہاں پر Hedging Technology کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور مارکیٹ کی صورتحال سے قطع نظر اپنے مائنرز کو سرگرمیاں جاری رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ لائٹ کوائن کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مئی 2022ء سے آنیوالے تمام کرپٹو اسکینڈلز میں انتہائی کامیابی کے ساتھ مستحکم رہا ہے اور تمام طبقوں کیلئے پسندیدہ ڈیجیٹل کرنسی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button