کرپٹو مارکیٹ میں منفی رجحان، بٹ کوائن 23 ہزار سے نیچے

کرپٹو مارکیٹ میں گذشتہ روز Dutch Central Bank کی طرف سے Coinbase کو رجسٹریشن میں ناکامی پر 3.6 ملیئن ڈالر کے جرمانے کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد کرپٹو کرنسیز کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔. BTC کی قدر میں 339 ڈالرز، ایتھیریئم 44 ڈالرز نیچے 1567 ڈالرز کی سطح پر جبکہ Binance کی قدر میں بھی 2.59 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 304.89 فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے لیکن بٹ کوائن اور ایتھیریئم کے مقابلے میں بائنانس مجموعی طور پر مستحکم ہے۔

دیگر کرپٹو کرنسیز میں Ripple آج 2.87 فیصد کی کمی سے 0.4056 کی سطح پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ Cardano قدرے مثبت انداز اپنائے ہوئے ہے اور 2.05 فیصد اضافے کے ساتھ 0.3810 پر آ گیا ہے۔ Dogecoin کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 0.0863 کی سطح پر موجود ہے۔
FTX اور المیڈا ریسرچ کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی روابط کی وجہ سے امریکی ریگولیٹری اداروں کی تحقیقات کی زد میں آنیوالا سولانا (SOL) آج 0.51 فیصد کی کمی کے ساتھ 24.4624 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ رواں سال کے آغاز سے منفی انداز میں ٹریڈ کرتے ہوئے سولانا نے گذشتہ ہفتے کے دوران اچھا کم بیک کیا تھا اور اپنی 30 فیصد کے قریب قدر کو بحال کیا تھا۔
Polkadot میں آج قدرے مثبت رجحان ہے۔ اور یہ 1.22 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6.4841 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران تمام کرپٹو اسکینڈلز کے دوران مستحکم رہنے والا لائٹ کوائن (LTC) آج محدود رینج میں مندی کا شکار ہے اور 2.32 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 87.0805 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال FTX گیٹ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد سے لائٹ کوائن 49 ڈالرز فی کوائن سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی قدر میں 45 فیصد کے قریب اضافہ کر چکا ہے جنکہ ڈیجیٹل معیشت کے ماہرین لائٹ کوائن کے 100 سے 130 ڈالرز کے درمیان تک جانے کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔ تاہم اسکے سامنے 90 اور اسکے بعد 100 ڈالرز کی بڑے نفسیاتی ہدف ہیں ادھر Avalanche اسوقت 2.20 فیصد اضافے کے ساتھ 18.1760 کہ سطح پر تیزی کا مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button