Pudgy Penguins کا نیا اقدام: PENGU Token کا اجرا
A heavyweight from the once-hot NFT era is now getting into the cryptocurrency issuance game

NFT Market کی مشہور برانڈ Pudgy Penguins نے اپنے نئے Cryptocurrency Token کا اعلان کیا ہے. یہ پروجیکٹ، جو تین سال پہلے 8,888 رنگین اور مزاحیہ NFTs کے طور پر لانچ کیا گیا تھا. اب PENGU Token کے ذریعے ایک نیا باب شروع کر رہا ہے۔ جو کہ Solana Blockchain پر جاری کیا جائے گا۔
کمیونٹی کا کردار اور پذیرائی
Pudgy Penguins نے نہ صرف NFT Market میں اپنی موجودگی کو مضبوطی سے برقرار رکھا بلکہ اسے ایک عالمی ثقافتی مظہر کے طور پر بھی ابھارا۔ یہ برانڈ اپنی منفرد شناخت اور پرجوش کمیونٹی کے باعث دوسرے NFT Projects سے ممتاز نظر آتا ہے۔
Pudgy Penguins کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز، بشمول Instagram, TikTok, اور YouTube, پر مجموعی طور پر 3 ملین سے زائد فالورز ہیں، جو اس کی مقبولیت اور وسیع رسائی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے کرداروں پر مبنی ویڈیوز نے Giphy پر 32 بلین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں، جو ان کی کہانیوں اور کرداروں کی زبردست عوامی اپیل کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، ان کی TikTok حکمت عملی نے بھی ان کی شہرت میں بڑا کردار ادا کیا۔ خاص طور پر Pudgy Kindness کے نام سے ایک مہم نے دنیا بھر میں "پازیٹیویٹی” اور "گڈ وائبز” پھیلانے کا مشن شروع کیا۔ یہ مہم Crypto Circles سے باہر مین اسٹریم سامعین تک پہنچنے میں کامیاب رہی، جس نے اسے نہ صرف ڈیجیٹل بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک "Feel-Good Brand” کے طور پر نمایاں کیا۔
PENGU Token کی تقسیم
PENGU Token کی مجموعی سپلائی 88 بلین ہوگی، جسے مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے گا:
- 23.5% ٹوکن ان افراد کے لیے مخصوص ہوں گے جو Pudgy Penguins, Lil Pudgys اور دیگر متعلقہ NFT Collections کے مالک ہیں۔
- 22.02% ٹوکن Solana اور Ethereum Communities کے لیے دستیاب ہوں گے۔
- 12.32% ٹوکن ڈی سینٹرلائزڈ ایکسچینجز پر Liquidity فراہم کرنے کے لیے مختص ہوں گے۔
NFT Market سے Memecoins کی جانب منتقلی
2021-2022 کے Bull Market کے بعد NFTs کی مقبولیت میں کمی آئی. کیونکہ اکثر NFT Collections کے پاس حقیقی استعمال کی کمی تھی۔ تاہم، Memecoins اور Fun Tokens نے اپنی سادگی، وائرل اپیل اور لیکویڈیٹی کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔ PENGU Token کا اجرا اس تبدیلی کے تناظر میں ایک سمجھدار حکمت عملی ہے۔
Pudgy Penguins نے کرپٹو سے آگے بڑھ کر مین اسٹریم مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔ ان کی پیرنٹ کمپنی Igloo نے پچھلے سال Pudgy Toys لانچ کیے. جو کہ Walmart, Target, Amazon, اور Walgreens جیسے بڑے ریٹیلرز پر دستیاب ہیں۔ اب تک یہ کمپنی $10 ملین سے زائد کے کلیکٹیبلز فروخت کر چکی ہے۔
Pudgy Penguins موجودہ وقت میں NFT Collections میں تیسرا سب سے بڑا برانڈ ہے. جس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو $550 ملین ہے۔ یہ صرف CryptoPunks اور Bored Apes Yacht Club سے پیچھے ہے۔
PENGU Token کا اجرا Pudgy Penguins کی کامیابی کا ایک نیا سنگ میل ہے۔ یہ نہ صرف ان کے مداحوں کو ایک نئی Cryptocurrency کے ذریعے کمیونٹی کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتا ہے. بلکہ یہ NFT Market میں نئی زندگی بھی لائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔