کرپٹو کرنسیز: سلور گیٹ بینک کی طرف سے اثاثے تحلیل کرنے پر شدید گراوٹ

سلور گیٹ بینک کی طرف سے اثاثے تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد کرپٹو کرنسیز مسلسل گراوٹ کی شکارہیں ۔ BTC گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کے دوران 1 بلیئن ڈالر نقصان کی رپورٹ، بڑے پیمانے پر فنڈز کے انخلاء اور کرپٹو فرینڈلی بینک کی طرف سے سالانہ رپورٹ جاری کرنے سے انکار پر دو ہفتوں کے دوران 4 ہزار ڈالرز سے قدر کھو چکا ہے۔ ابتدائی مندرجات پر ملے جلے ردعمل کے بعد سرمایہ کار انتہائی محتاط دکھائی دے رہے ہیں

سلور گیٹ بینک کے علاوہ تمام کرپٹو کرنسیز سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلور گیٹ فائنڈنگز (Silver gate Findings) FTX سے بھی بڑے کرپٹو بحران کا آغاز ہے۔ جس کی اثرات سےکرنسیز جلدی سنبھل نہیں سکیں گی۔

سلور گیٹ اسکینڈل رواں سال کا پہلا کرپٹو شاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے کرپٹو فرینڈلی بینک سلور گیٹ نے دو ہفتے قبل سالانہ معاشی رپورٹ جاری کرنے سے انکار کے بعد بدھ کے روز اثاثے تحلیل کرنے اور سرمایہ کاروں کے فنڈز واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ان میں 70 ملیئن ڈالرز مالیت کے وہ ڈیجیٹل اثاثے شامل نہیں ہیں جو کہ گذشتہ سال نومبر میں FTX دیوالیہ ہونے کے بعد خرد برد کے شکار ہوئے۔ امریکی ریگولیٹری اداروں کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ سلور گیٹ نے فیڈرل پروگرام سے قرض لے کر بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کو مارگیج لینڈنگ میں مدد دی۔

امریکی محکموں کی چھان بین میں یہ حقائق بھی منظر عام پر آئے کہ 2008ء کے دوران دنیا کی سب سے پہلی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کئے جانے کے بعد ابتدائی فائنانسنگ حاصل کرنے میں اسی بینک نے مدد کی جسے بعد ازاں کرپٹو کرنسی کا نام دیا گیا (بٹ کوائن لانچ کرتے وقت اس کے لئے ڈیجیٹل کرنسی کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی۔ کرپٹو کا لفظ اس کے چند سال کے بعد استعمال کیا گیا)۔

ابھی تک Silver Gate Findings میں FTX اور المیڈا کو کی جانیوالی فنڈنگ منی لانڈرنگ میں استعمال کئے جانے کے حقائق تو سامنے آئے ہیں تاہم بٹ کوائن یا کسی دوسری کرپٹو کرنسی کے معاملے پر کوئی بدعنوانی رپورٹ نہیں کی گئی۔

سلور گیٹ انتظامیہ کا موقف اور ریگولیٹری اداروں کی فائنڈنگز

بدھ کے روز سلور گیٹ بینک کی انتظامی کمپنی سلور گیٹ کیپیٹل نے رضا کارانہ طور پر کرپٹو ٹوکنز سمیت تمام اثاثے تحلیل کرنے اور بینکنگ آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ اس سے قبل اس نے اپنی سالانہ معاشی رپورٹ پبلش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ بائیڈن انتظامیہ امریکی سینیٹ کو معاملے کا نوٹس لینے کیلئے مراسلہ بھیج رہی ہے۔

نومبر 2022ء میں FTX اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سلور گیٹ بینک سے مبینہ طور پر 8.1 بلیئن ڈالر کے فنڈز ان اکاؤنٹس سے نکالے گئے جو کہ کرپٹو نیٹ ورکس سے منسلک تھے۔ جس کے بعد بینک نے مالی بحران کے باعث 40 فیصد اسٹاف میں کمی کر دی تھی۔ سیم بینکمین فرائڈ کے دوران تفتیش بیانات میں ان کے کئی کرپٹو منصوبوں میں اسی بینک کی طرف سے فائنانسنگ کا اعتراف کیا گیا۔

رواں سال کے آغاز پر سلور گیٹ کی شیئر ویلیو نصف سے بھی کم رہ گئی۔ جس کی بنیادی وجہ مشکوک ٹرانزیکشنز کے لئے سلور گیٹ بینک کے کرپٹو سرمایہ کاری اکاؤنٹس کے استعمال کی فائنڈنگز سامنے آنا تھا۔ مارچ کے آغاز پر کرپٹو فرینڈلی بینک نے امریکی عدالت کو بتایا کہ انکے ریکارڈ میں دیوالیہ ہونیوالی کرپٹو ایکسچینجز کے 150 ملین ڈالر ڈیپازٹس کئے گئے تھے۔

امریکی اخبار فائنانشل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ سلور گیٹ انتظامیہ کی طرف سے کرپٹو قرض خواہوں کے اثاثوں کی واپسی کیلئے وقت دیئے جانے کی درخواست اور بینک کی بقاء کے سلسلے میں ازسر نو غور کرنے کے بیان کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو 80 فیصد کم ہوئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ بڑے پیمانے پر کرپٹو فنڈز کے انخلاء اور منتقلی سے سلور گیٹ کو سنگین مالیاتی بحران کا سامنا تھا۔ اس طرح سلور گیٹ کا زوال کرپٹو کی دنیا کیلئے مارگیج فائنانسنگ کے دور کا اختتام ہے۔ حال ہی میں سخت ریگولیشنز متعارف کروائے جانے سے کئی ایکسچینجز مالیاتی بحران کی شکار ہوئی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو فائنانسنگ بینک کے دیوالیہ ہونے کی خبروں کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ بٹ کوائن 1000 ڈالرز کی گراوٹ سے 20 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم بھی 150 ڈالرز کی کمی سے 1399 اور لائٹ کوائن 14 ڈالرز نیچے 70 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سلور گیٹ اسکینڈل کے اثرات پولکا ڈاٹ سے لے کر سولانا تک ساری کرپٹو کرنسیز پر مرتب ہوئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button