US Stocks میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال.

FOMC Minutes unable to mention time frame for softening Monetary Policy

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا ہے . آج Federal Reserve کی طرف سے جاری کئے جانے والے FOMC Minutes میں Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال نظر آ رہی ہے . جبکہ Monetary Policy کو مرحلہ وار نرم کرنے کے لئے کوئی پالیسی ساز اراکین کوئی ٹائم فریم طے نہیں کر سکے.

FOMC Minutes کی تفصیلات US Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئیں؟

Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے دوسرے کوارٹر سے سخت Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی ، تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے  ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.

بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ  چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند اور Policy Rates میں بتدریج کمی کا عندیہ دیا تھا۔

US Stocks میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال.
FOMC Minutes Summary

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت مانیٹری پالیسی سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال کساد بازاری کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے کارپوریٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین Terminal Rates  میں کمی کی حمایت  کرتے ہوئے نظر آئے۔ تا کہ Growth Rate معمول پر لایا جا سکے .

US Economy میں Liquidity کا کوئی بحران موجود نہیں ۔

رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کیلئے Inflation کنٹرول کرنے کے بعد Interest Rate میں مرحلہ وار کمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چند سینئر ممبران کا خیال تھا کہ صورتحال کنٹرول کئے بغیر ایسا کرنا سود مند ثابت نہیں ہو گا۔ لیکن حتمی طور پر اسے بتدریج نیچے لانا پڑے گا۔ شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ US Banking System مضبوط قدموں پر قائم اور Liquidity کا کوئی بحران موجود نہیں ہے.

چونکہ گزشتہ میٹنگ کی تفصیلات میں کوئی ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا ، اس لئے غیر یقینی صورتحال کا ایڈوانٹیج US Dollar Index اور Bonds Yields نے حاصل کیا .جبکہ Inflation  کا رسک فیکٹر بڑھنے سے Stocks کی طلب میں کمی واقع ہوئی. 

مارکیٹ کی صورتحال .

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 284 پوائنٹس کمی سے  37430 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37401 سے 37629 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں32 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال.
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 175 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 14592 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14577  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 6 کروڑ رہا.

Nasdaq
Nasdaq Composite Index

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button