Singapore کے Tokenization کی Commercialization کی طرف اقدامات.

The regulator has seen strong interest in among fixed income, FX and Asset Management

Singapore Monetary Authority نے Financial Services میں Tokenization کو آگے بڑھانے کے لیے نئے اقدامات متعارف کروانے  کا فیصلہ کیا ہے۔ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ وہ Commercial Networks تشکیل دے گا. تاکہ Tokens کی لیکویڈیٹی کو بڑھایا جا سکے۔

اس کے علاوہ، وہ مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچوں کا ایک نظام تیار کرنے. ٹوکنائزڈ اثاثوں کے نفاذ کے لیے صنعتی فریم ورک کی حوصلہ افزائی کرنے. اور ٹوکنائزڈ اثاثوں کے لیے عام تصفیہ کی سہولیات تک رسائی کو ممکن بنانے پر بھی توجہ دے گا۔

Singapore کے Tokenization کی Commercialization کی طرف اقدامات.

لانگ سنگ چانگ ، جو کہ Monetary Authority کے نائب منیجنگ ڈائریکٹر ہیںکا کہنا ہے. کہ "MAS نے حالیہ سالوں میں اثاثہ ٹوکنائزیشن میں زبردست دلچسپی دیکھی ہے. خاص طور پر فکسڈ انکم، FX، اور Assets Management میں۔ ہم مالیاتی اداروں اور دوسرے پالیسی سازوں کی جانب سے صنعتی معیارات اور خطرے کے انتظام کے فریم ورک کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے میں بڑھتی ہوئی شرکت سے حوصلہ افزائی محسوس کر رہے ہیں. تا کہ Tokenized Capital Market کے مصنوعات کی کمرشل تعیناتی کو آسان بنایا جا سکے. اور صنعت کی سطح پر ٹوکنائزڈ مارکیٹس کو وسعت دی جا سکے۔”

اسی سلسلے میں، ان کے کرپٹو انڈسٹری گروپ، Project Guardian نے بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے Tokenized Assets کی قبولیت اور نفاذ کے بارے میں دو فریم ورک شائع کیے ہیں۔ Project Guardian میں 40 مالیاتی ادارے، صنعتی انجمنیں اور بین الاقوامی پالیسی ساز شامل ہیں. جو سات مختلف دائرہ اختیار میں کام کر رہے ہیں۔

Loans کی Capital Market میں Tokenization کا نفاذ.

Guardian Fixed Income Framework پہلے مرحلے میں Loans  کی کیپیٹل مارکیٹ میں ٹوکنائزیشن کے نفاذ کے لیے رہنما اصول فراہم کرے گا. جبکہ Guardian Funds Framework ٹوکنائزڈ فنڈز کے لیے بہترین عملی طریقوں کی سفارشات فراہم کرے گا. جن میں کئی اثاثوں پر مشتمل ٹوکنائزڈ سرمایہ کاری کے وسائل تیار کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

 Tokenization کے ذریعے، ٹوکنائزڈ اثاثے زیادہ آسانی سے خریدا اور فروخت کیا جا سکیں گے. جس سے مارکیٹ میں لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کار تیزی سے اور کم قیمت پر اپنی سرمایہ کاری کی فروخت کر سکتے ہیں. جس سے مارکیٹ کی فعالیت میں بہتری آئے گی۔

اس طرح کے اقدامات سنگاپور کی مالیاتی مارکیٹ میں جدت اور ترقی کی راہ ہموار کریں گے. جو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی ٹوکنائزیشن کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ Commercialization of Tokenization کے تحت، یہ اقدام مالیاتی اداروں کے لیے نئے مواقع پیدا اور مارکیٹ کی ڈھانچوں کو مستحکم کرے گا۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button