US SEC کا ڈیجیٹیل اثاثوں کے بارے میں سخت قوانین کا اعلان

US SEC نے ڈیجیٹیل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے سخت قوانین متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ریگولیٹری ادارت نے گذشتہ سال نومبر میں کی جانیوالی قانون سازی کے سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا  ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2022ء کے پروپوزل میں ڈیجیٹیل اثاثوں میں سرمایہ کاری کیلئے شرح عائد کی گئی تھی کہ Hedge Funds Rules کے رولز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام کرپٹو اور ڈیجیٹیل اسکیموں کو بند کر دیا جائے گا۔ عالمی بینکنگ بحران سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج Binance کے امریکی ورژن پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

US SEC کا ڈیجیٹیل اثاثوں کی لیبلنگ کا فیصلہ۔

امریکی سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے کمشنرز کی جانب سے منظور کئے گئے 2022ء کے قوانین میں مزید تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ
کمیشن اور اسکا اسٹاف ڈیجیٹیل اثاثوں کی بطور کماڈٹی منظوری کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس لئے متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان Hedge Funds کو آفیشل لیبل کے بغیر متعارف نہیں کروایا جا سکتا۔

کرپٹو سرمایہ کاری اسکیموں ہر ڈی۔سینٹرلائزڈ فائنانس کا لیبل

ریگولیٹری ادارے نے کرپٹو سرمایہ کاری اسکیموں کیلئے ایکسچینج کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تا کہ عام سرمایہ کاروں کو ان فنڈز میں پیسہ لگانے سے پہلے انکے رسک فیکٹرز سے مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔

اگرچہ کرپٹو فنڈز کی پرانی تعریف یعنی کماڈٹیز اور Hedge Funds کو بحال کر دیا گیا ہے۔ تاہم ایجنسی کرپٹو ایکسچینجز اور نیٹ ورکس کے تمام معاملات پر اب بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اور اس سلسلے میں مزید سخت پالیس اختیار کرنے پر غور کر رہا ہے۔ جس میں کرپٹو سرمایہ کاری اسکیموں کو ڈی۔سینٹرلائزڈ فائنانس کے لیبل سے جاری کرنا بھی شامل ہے تا کہ عام صارفین "بینک” یا "ایکسچینج” جیسی اصطلاحات سے دھوکہ نہ کھا جائیں اس لئے کرپٹو کرنسیز کیلئے ڈیجیٹل اثاثوں کا لفظ معاشی اصطلاحات سے ختم کیا جا رہا ہے۔

Mercury Strategies کی شریک چیئر پرسن اینی میری کا کہنا ہے کہ درحقیقت نئی اصطلاحات SEC کی جانب سے تمام نان ریگولیٹڈ فنڈز کو شفافیت کے عمل سے گزارنے کی پالیسی کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں اگرچہ قواعد و ضوابط سخت ہونے جا رہے ہیں تاہم اس سے سرمایہ کاروں میں احساس تحفظ پیدا ہو گا۔ انکے خیال میں اگرچہ ابتداء میں کرپٹو کرنسیز پر کسی حد تک منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ تاہم طویل المدتی بنیادوں پر یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button