Bitcoin میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد زبردست اتار چڑھاؤ.

Leading Crypto Currency experiences 15% Range during last twenty-four hours.

Bitcoin کی قیمت نے چھ ہندسوں کا Milestone عبور کرتے ہوئے $104,088 کی بلند سطح تک پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی. لیکن اس کے بعد BTC Price میں تیزی سے کمی آئی. اور $90,500 کی Daily Low پر پہنچ گئی۔ تاہم، جمعرات کے دن BTC نے $96,900 سے اوپر کی قیمت پر دن کا اختتام کیا۔ جمعہ کے وقت تحریر تک دنیا کی سب سے بڑی Crypto Currency میں     ، $97,800   نے  کے قریب ٹریڈ record کی جا رہی ہے. 

Bitcoin کی قیمت میں اتار چڑھاؤ: Milestone کے بعد Volatility

Relative Strength Index (RSI)، جو کہ مارکیٹ کی Overbought یا Oversold حالت کو ظاہر کرتا ہے. روزانہ کی چارٹ پر 64 کی سطح پر ہے. جو 70 کی Overbought سطح سے مسترد ہوا۔ یہ Weak Bullish Momentum کی نشاندہی کرتا ہے۔

اگر BTC اپنی کمی کو جاری رکھتا ہے. تو یہ $90,000 کے Support Level کو دوبارہ Retest کر سکتا ہے۔ تاہم، اگر Bitcoin اپنی Bullish Momentum کو برقرار رکھتا ہے. تو یہ دوبارہ $104,088 کی All-Time High (ATH) سطح کو حاصل کر سکتا ہے۔

Bitcoin Price as on 6th December 2024
Bitcoin Price as on 6th December 2024

ماہرین کے مطابق، اس وقت Bitcoin میں Volatility کا زیادہ امکان ہے. جس سے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ قیمت کا $90,000 کے قریب پہنچنا Buying Opportunities فراہم کر سکتا ہے. جبکہ $100,000 سے اوپر کا Breakout نئے Bullish Trends کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

Corporate Treasuries میں Bitcoin کے بعد XRP کا اضافہ: Worksport کی انوکھی حکمت عملی.

دنیا بھر میں Corporate Bitcoin Treasuries کا رجحان مقبول ہو رہا ہے. اور اب اس میں Ripple’s XRP بھی شامل ہو رہا ہے۔ Worksport (WKSP)، جو کہ ایک Nasdaq-listed کمپنی ہے. اور Pickup Truck بیڈ کورز بنانے میں مہارت رکھتی ہے. نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی Corporate Treasury میں نہ صرف Bitcoin (BTC) بلکہ XRP کو بھی شامل کرے گی۔

Worksport، جس کی مارکیٹ ویلیو $20 ملین ہے. نے اپنی نقدی کے 10% یعنی تقریباً $5 ملین کو Bitcoin اور XRP میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے. کہ یہ اقدام Inflation سے بچاؤ اور مالی معاملات میں Efficiency کو بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Bitcoin کو Corporate Treasury کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان مائیکل سیلر کی MicroStrategy (MSTR) کے ذریعے مشہور ہوا. اور اب دنیا بھر میں درجنوں کمپنیاں اپنی اضافی نقدی کو Bitcoin میں محفوظ کر رہی ہیں۔ لیکن Worksport نے XRP، جو کہ مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی Cryptocurrency ہے. کو شامل کرکے ایک منفرد حکمت عملی اپنائی ہے۔

Bitcoin کی قیمت میں موجودہ اتار چڑھاؤ اس کی بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے یہ وقت احتیاط اور ممکنہ مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کا ہے. کیونکہ Crypto Market میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود Bitcoin کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button