وائٹ ہاؤس Silver Gate اسکینڈل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان

وائٹ ہاؤس Silver Gate اسکینڈل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ الفاظ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرن جین کے ہیں۔ جنہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر امریکہ اس اسکینڈل سے جڑے تمام واقعات سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ انہوں نے امریکی کانگریس سے اس کا نوٹس لینے کا بھی کہا ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں کیرن جین نے کہا کہ وہ آج صرف اس معاملے پر گفتگو نہیں کریں گی لیکن حالیہ عرصے میں کرپٹو کمپنیز کی طرف سے انتہائی متنازعہ واقعات پیش آئے جو کہ ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں قوانین مزید سخت کرنے کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹو کرنسیز خود کو بینک ظاہر کر رہی ہیں جو کہ سرمایہ کاروں کی جمع پونچی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی ریگولیٹرز اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور مناسب قانون سازی کیلئے امریکی سینیٹ سے بھی رجوع کیا جا رہا ہے۔ کیرن جین نے کہا کہ کرپٹو ریگولیشنز کو اتنا سخت کر دیا جائے گا کہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سامنے نہ آئے۔

کیرن جین پائر نے واضح کیا کہ "بینکنگ ریگولیٹرز کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ عوام کو کرپٹو کرنسیز سے جڑے خطرات سے متنبہ کیا جا سکے’۔

جو بائیڈن کی امریکی اداروں کو ہدایات

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ صدر امریکہ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) سمیت تمام ریگولیٹرز کو کہہ چکے ہیں کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جائے ، اصول و قواعد شفاف اور مربوط ہوں اور میڈیا پر اتنی آگاہی فراہم کی جائے کہ عوام بدعنوان عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں۔ صارفین کیلئے اپنی رقم انویسٹ کرنے سے پہلے تمام رسک فیکٹر جاننا ضروری ہے۔

سلور گیٹ اسکینڈل کیا ہے۔

سلور گیٹ بینک کرپٹو کرنسیز کیلئے سرمایہ کاری فنڈز منتقل کرنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور نیٹ ورکس اس سے مخصوص شرائط پر قرضے بھی حاصل کرتے رہے ہیں ۔ اس کرپٹو بینک کی انتظامی کمپنی Silver Gate Capital ہے۔ جس کے FTX اور دیگر ایکسچینجز کو متنازعہ فنڈز ٹرانسفر گذشتہ سال نومبر میں سیم بینکمین فرائڈ سے زیر حراست تحقیقات میں سامنے آئے

۔ سلور گیٹ کا ڈیجیٹل اسکوپ 1 ارب ڈالرز کے کرپٹو اثاثوں پر مشتمل ہے۔ رواں ماہ بینک اور اسکی انتظامی کمپنی نے اپنی Audit Reports جاری کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اسکی معاشی حثیت مشکوک ہو گئی۔کرپٹو کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی طرف سے 70 ملیئن ڈالرز فنڈز کے انخلاء کے بعد بینک کی اسٹاک ویلیو 75 فیصد گراوٹ کی شکار ہوئی اور ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

کرپٹو کرنسیز پر اثرات

سلور گیٹ کیپیٹل اور بینک کی طرف سے کرپٹو اثاثوں کی تحلیل کے بعد مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 33 فیصد سے زائد کمی کی شکار ہوئی۔ 2023ء میں دوبارہ 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کا ہدف مقرر کرنیوالی دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 2 ہزار ڈالرز سے زائد کی قدر کھو چکی ہے۔ جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی 16 سو ڈالر سے نیچے آ گیا۔

سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کے باعث ٹریڈنگ مومینٹم میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ سلور گیٹ اسکینڈل کو رواں سال کا سب سے بڑا کرپٹو شاک قرار دیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button