کرپٹو کرنسی کی تاریخ میں 11 مئی 2022 کو کیسے یاد رکھا جائے گا

ریسرچ آرٹیکل: کرپٹو کرنسی کی تاریخ میں 11 مئی 2022 کو کیسے یاد رکھا جائے گا ۔ ( تحقیق و تحریر عدیل خالد ) ۔۔ آج کرپٹو مارکیٹ کے بری طرح کریش ہونے کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی ۔ صرف ایک مہینے میں 27 ہزار ڈالرز کی کمی اور محض 8 گھنٹے میں 9 ہزار ڈالر کی کمی۔ کرپٹو کے سرمایہ کاروں کے لئے آج کا دن انہیں معاشی لحاظ سے خون میں نہلا گیا ۔ آج صبح کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ انکا ڈیجیٹل والٹ آج شام تک آدھی سے بھی کم قیمت پر انکا منہ چڑا رہا ہو گا۔ اگرچہ دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کا بھی برا حال ہے لیکن کرپٹو کوئین جسے بٹ کوائن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کی لینڈنگ کسی اسپیس راکٹ سے بھی زیادہ تیزی سے ہوئی۔ یہ بین الاقوامی مارکیٹ کی تاریخ کی اتنے کم وقت میں سب سے بدترین گراوٹ ہے۔ آج کے دن میں بٹ کوائن کی قدر میں 90 ہزار ٹریڈنگ پوائنٹس یعنی 9 ہزار ڈالرز کی کمی ہوئی نومبر 2021 ء میں 51 ہزار ڈالرز کی قیمت اور 11 مئی 2022 کو 24 ہزار ڈالرز فی کوائن۔ ویلکم ٹو دی ڈیجیٹل ورلڈ۔ دراصل کرپٹو کی بلاک چین کا ایک بنیادی ٹوکن ہوتا ہے جسکی بنیادی قیمت ڈیجیٹل کرنسیز کے آغاز میں 62 ڈالرز رکھی گئی تھی۔ یہ بلاک چین کا بنیادی ٹوکن ہوتا ہے بعد میں جتنی ویلیو بڑھتی ہے اسی بنیادی قیمت سے ضرب کھا کر بڑھتی ہے یعنی یوں کہیں کہ جتنی قدر بڑھتی ہے اتنے ہی ڈیجیٹل ٹوکن آپکے ڈیجیٹل والٹ میں جمع ہوتے ہیں لیکن ہر ٹوکن کی بنیادی قیمت 62 ڈالر ہوتی ہے۔ اسے کنٹرول کرنے والی بلاک چین لیونا کے پروٹوکول جسے ٹیرا کہا جاتا ہے اسی بنیادی ٹوکن کے ساتھ بچپن میں یاد کئے گئے کسی پہاڑے یا ٹیبل کی طرح ضرب کھاتا ہے۔ کرپٹو کے لئے گذشتہ رات سے بدترین خبر یہ تھی کہ لیونا بلاک چین کی طرف سے ٹوکن پروٹوکول ٹیرا کی بنیادی قیمت 62 ڈالرز سے 24 ڈالرز کر دی گئی ہے یعنی ڈیجیٹل ریزروز کی بنیادی قیمت ساٹھ فیصد کم کر دی گئی ہے۔ جسکی وجہ سے کرپٹو کی قدر آسمان سے گر کر جیسے زمین پر ہی آ گئی ہے۔ ایسا ہر ڈیجیٹل کرنسی کے ساتھ ہی ہوا یے لیکن بٹ کوائن کیلئے 11 مئی 2022 سے زیادہ برا دن کوئی نہیں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button