کرپٹو کرنسی کے لئے بدترین دن
کرپٹو کرنسی کے لئے بدترین دن: 24 گھنٹوں میں 60 فیصد قدر کھو دی ۔ واشنگٹن ( نیوز رپورٹر)۔۔۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک بٹ کوائن کا مالک 32 ہزار ڈالر سے محض 14 ہزار ڈالر کی قدر پر آ جائے تو یقینی طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے لئے یہ ایک بلڈ باتھ ہے۔ دراصل کرپٹو کی بلاک چین کا ایک بنیادی ٹوکن ہوتا ہے جسکی بنیادی قیمت 62 ڈالرز رکھی گئی تھی۔ یہ بلاک چین کا بنیادی ٹوکن ہوتا ہے بعد میں جتنی ویلیو بڑھتی ہے اسی بنیادی قیمت سے ضرب دے کر بڑھتی ہے۔ اسے کنٹرول کرنے والی بلاک چین لیونا کے پروٹوکول جسے ٹیرا کہا جاتا ہے اسی بنیادی ٹوکن کے ساتھ کسی ٹیبل کی طرح ضرب کھاتا ہے۔ کرپٹو کے لئے گذشتہ رات سے بدترین خبر یہ تھی کہ لیونا بلاک چین کی طرف سے ٹوکن پروٹوکول کی بنیادی قیمت 62 ڈالرز سے 24 ڈالرز کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے کرپٹو کی قدر آسمان سے گر کر جیسے زمین پر ہی آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔