یورپی مرکزی بینک (ECB) کی Monetary Policy میں تبدیلی کے لئے میٹنگ: Interest rate میں 75 بنیادی پوائنٹس اضافہ کی توقع
یورو قیمت میں اضافے کی توقعات اور معاشی تاثرات پر تبصرہ
یورپی مرکزی بینک (ECB) کی مانیٹری پالیسی (Monetary Policy) میں تبدیلی کے لئے میٹنگ آج ہو رہی ہے۔یورپی مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی اس حوالے سے اہم ہے کہ یہ مرکزی بینک یورو منطقے کی مالیت کو نظم و ضبط کرنے اور مالیتی سیاسات کو انتظام دینے کے لئے مسئول ہے۔ اس کا مقصد معاشی توانائی کو مدار میں رکھنا ہے۔ زرائع کے مطابق مرکزی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اس اجلاس میں 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) میں اضافہ کئے جانے کہ توقع ہے۔ جس کے ساتھ Monetary Tools کو بھی سخت کئے جانے کی توقع ہے۔ اس فیصلے کے گہرے معاشی اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
شرح سود میں اضافے کی توقعات پر گزشتہ روز سے یورو (EUR) کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یورو درجہ مسابقت (Parity Level) عبور کر کے مسلسل اوپر کی سطح پر مستحکم ہو رہا ہے۔ جبکہ موجودہ اضافہ کے بعد معاشی ماہرین 2023ء کے پہلے کوارٹر کے اختتام تک افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دو سے تین بار 50 سے 75 پوائنٹس شرح سود میں اضافہ (Rate Hike) کیا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔