European Stocks میں مثبت رجحان، Eurozone Sentix Index جنوری میں 12.9 فیصد پر آ گیا

Producers Price Index contracted 0.8% according to expectations

European Stocks میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . آج جاری ہونے والے Eurozone Sentix Data میں انڈیکس منفی 12.9 فیصد پر آ گیا . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین منفی 15 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے . دوسری طرف Producers Price Index کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار جاری ہونے سے بھی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے .

Eurozone Sentix Investor Confidence کی تفصیلات 

جاری کئے جانیوالے سروے ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ تک Investor Index شرح منفی 12.9 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 15 فیصد کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس طرح خطے میں کارپوریٹ سیکٹر جو کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے فیصلہ سازی کے لئے سازگار نہیں لگ رہا تھا مسلسل تیسرے ماہ سابقہ رپورٹس سے مثبت رہا۔ جو کہ Inflationary Pressure میں کمی کی علامت ہے۔

۔ اس طرح European Stocks نے اس کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا کیونکہ ڈیٹا میں  Headline Inflation کی شرح کم آئی ہے اور European Central Bank اور کرسٹین لیگارڈ کیلئے سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا جواز ختم ہو رہا ہے۔

Eurozone PPI Report کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار European Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئے.

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری  میں خطے کا Producers Price Index توقعات کے مطابق منفی  0.8 فیصد رہا۔ جبکہ گزشتہ ماہ یہ ریڈنگ منفی 0.5 رہی تھی ۔ ۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔

توانائی کے شعبے میں یہ سطح منفی 0.9 اور خام مال (Raw Material) میں 0.2 فیصد رہی۔ ضیاع پذیر اشیاء (Non-Durable Goods) کا انڈیکس 0.1 فیصد رہا ہے۔

Geopolitical تنازعات کے اثرات.

اختتام ہفتہ پر امریکی اور برطانوی افواج نے Iraq اور Syria میں Iranian Revolutionary Guards کے ٹھکانوں پر 85 فضائی حملے کئے جبکہ گزشتہ روز Yemen میں ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels پر بھی 15 براہ راست حملے کئے گئے.

بظاھر ان حملوں کا مقصد جنوری کے اختتام پر Jordan میں Syrian Border کے قریب US Military Base پر Missile Attacks کا جواب دینا تھا . جس کے بارے میں امریکی صدر جو بائڈن نے کہا تھا کہ انکا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا .

ان حملوں کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں جبکہ ٹریڈنگ والیوم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے .

مارکیٹس کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 33 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 7649 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7614 رہی .جبکہ مارکیٹ میں 25 کروڑ شیئرز  کا لین دین ہو چکا ہے.

European Stocks میں مثبت رجحان، Eurozone Sentix Index جنوری میں 12.9 فیصد پر آ گیا
FTSE100

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 50  پوائنٹس اضافے سے 16969 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ ہے.

European Stocks میں مثبت رجحان، Eurozone Sentix Index جنوری میں 12.9 فیصد پر آ گیا
FTSEMIB

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31076 کی سطح پر آ گیا ہے  جبکہ مارکیٹ میں 25 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے.

European Stocks میں مثبت رجحان، Eurozone Sentix Index جنوری میں 12.9 فیصد پر آ گیا
FTSEMIB

دیگر مارکیٹس کا جائزہ لیں تو CAC40 میں 11 جبکہ Swiss Market Index میں 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے . جبکہ HEX میں 99 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے .

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button