EURUSD میں 1.0850 سے اوپر بحالی. Inflation کی بلند شرح کے باوجود محتاط پالیسی ضروری ہے. جیروم پاول

Chairman Fed says, "right thing to do is to move carefully for Growth Rate"

EURUSD کی قدر میں 1.0850 سے اوپر بحالی دیکھی جا رہی ہے . US Sessions کے دوران Chairman Fed جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . انہوں نے اپنی تقریر کے دوران Rate Hike Program پر انتہائی محتاط انداز اپنائے رکھا.

جیروم پاول کی تقریر EURUSD پر کیسے اثر انداز ہوئی.؟

جیروم پاول نے Inflation and Economic Crisis کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کئی ماہ کے بعد پہلی بار Monetary Policy پر مفصل انداز میں اظہار خیال کیا . انکا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی حقیقت ہے کہ ہم Inflation کی بلند سطح کے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں . جو کہ Growth Rate اور Labor Market پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے . تاہم انہوں نے Interest Rate میں مزید اضافے کو خارج از امکان قرار دیا .

Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ اب ہمیں Labor Markets کے Indicators اور امریکی عوام کے  بلند معیار زندگی کو بحال کرنے کی ضرورت ہے جو کہ صرف Growth Rate میں اضافے سے ہی ممکن ہے . انہوں  نے اعتراف کیا کہ Headline Inflation کو قابو کرنے کے لئے طویل انتظار کرنا ہو گا ، جس کے ہم وسط میں ہیں .

جیروم پاول نے کہا کہ انکے لئے وہ دن سب سے یادگار ہو گا جب Consumer Price Index دو فیصد کے ہدف پر آ جائیگا . ان کے بیان میں Rate Hike Program پر نپے تلے انداز سے USD کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی. جبکہ اس کے مقابلے میں Euro اور دیگر کرنسیز جارحانہ انداز اختیار کر گئیں .

US ISM PMI کے اثرات.

Institute of supply Management کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 46.7 رہی جبکہ اس سے قبل 47.6 کی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔  نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 42.6 فیصد سے بڑھ کر 45.6 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح اگرچہ یہ سروے ڈیٹا توقعات سے منفی ہے۔ تاہم نئے فیکٹری آرڈرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے معیشت کا مثبت پہلو ظاہر ہو رہا ہے۔ رپورٹ جاری ہونے کے بعد Dollar Index میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے USD کے مقابلے میں Euro  اپنی 20 روزہ  موونگ ایوریج کے سے اوپر موجود ہے  جبکہ اسکا RSI بھی 70 سے اوپر ریڈنگ کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مثبت منظر نامہ  پیش کر رہے ہیں .

EURUSD میں 1.0850 سے اوپر بحالی. Inflation کی بلند شرح کے باوجود محتاط پالیسی ضروری ہے. جیروم پاول
EURUSD

اسکے سپورٹ لیولز 1.0850 ، 1.0830 اور 1.0800 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0890 ، 1.0920  اور 1.0950 ہیں.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button