امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام۔

امریکی معاشی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔ معاشی رپورٹس ریلیز اور منفی ڈیٹا سامنے آنے پر سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کئے رکھا۔ جبکہ فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

امریکی اسٹاکس پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔

امریکی سیشنز کے دوران ریلیز ہونیوالی US Factory Orders رپورٹ کے بعد مارکیٹ موڈ مزید محتاط ہو گیا۔

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں ماہ بھی نیے آرڈرز کی تعداد منفی رہی ہے . لیکن منفی 2.5 کی پیشگویوں کے برعکس ریڈنگ 2.1 فیصد آئیی ہے .  اگر اس کا  تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جولائی کی رپورٹ میں یہ سطح 2.3 فیصد کے ساتھ خاصی مثبت تھی.

US Factory order report

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ منفی فگرز ضیاع پذیر اشیاء کے آرڈرز میں رہے ہیں جو کہ منفی 2.5 کے ساتھ مایوس کن منظرنامہ پیش کر رہے ہیں . جبکہ سب سے مستحکم ریڈنگ غیر ضیاع پذیر اشیاء میں رہی جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 0.5 فیصد بڑھے ہیں.

صنعتی پیداواری سیکٹر مسلسل زوال پذیر .

منفی اعداد و شمار کے ساتھ یہ امریکہ کی حالیہ عرصے میں سب سے منفی رپورٹ رہی ہے . جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ شپمنٹ کے حجم میں بھی 1 فیصد سے زاید کی کمی واقع ہوئی.  اس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت پر افراط زر کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے. اس رپورٹ کے بعد فیڈرل ریزرو کی رواں ماہ میٹنگ میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھے ہیں.

مارکیٹس کی صورتحال۔

Dow Jones Industrial Average میں شدید مندی دیکھی گئی۔ Composite Index اختتام پر 195 پوائنٹس کمی کے ساتھ 34641 پر بند ہوا۔ 34843 کی سطح سے آغاز کر کے بعد اسکی بلند ترین سطح 34871 جبکہ کم ترین 34635 رہی۔ مارکیٹ میں تریڈ ہونیوالے شیئرز کی مجموعی تعداد 28 کروڑ 63 لاکھ رہی۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام۔

Nasdaq Composite میں معاشی سرگرمیاں ملے جلے انداز میں 10 پوائنٹس نیچے 14020 پر بند ہوئیں۔ 13994 پر آغاز کرنے کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 13945 سے 14060 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 88 کروڑ سے زائد شیئرز کا تبادلہ ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام۔

دیگر امریکی مارکیٹس پر نظر ڈالیں تو S&P کا اختتامیہ 18 پوائنٹس کی مندی سے 4496 پر ہوا۔ انڈیکس 4500 کی نفسیاتی سطح کے قریب محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں اختتامی سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ رہا۔ انڈیکس 149 پوائنٹس کی گراوٹ سے 16 ہزار کے نفسیاتی مارک سے نیچے 15942 پر بند ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام۔

Russel2000 میں معاشی دن 40 پوائنٹس کی مندی سے 1880 پر ختم ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button