برطانوی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری، GBPUSD کی قدر میں تیزی

برطانوی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد GBPUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

برطانوی ریٹیل سیلز رپورٹ کا جائزہ

دفتر برائے شماریات کے جاری کردی ڈیٹا کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل 0.3 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ منفی 0.9 فیصد تھی۔ جبکہ مارچ کی نظر ثانی شدہ ریٹیل سیلز منفی 1.2 فیصد ہے۔

 

اگر مختلف سیکٹرز کے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو X Auto اور فیولز کی فروخت میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فوڈ اسٹورز میں یہ شرح 0.7 فیصد رہی ہے جو کہ گذشتہ ماہ منفی 0.8 فیصد تھی۔ اسی طرح نان اسٹور ریٹیلنگ میں 0.2 فیصد بہتری آئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے انتہائی مثبت رہی ہے۔ ماہرین معاشیات اسے کساد بازاری (Recession) کے خاتمے سے تعبیر کر رہے ہیں۔

 

مارکیٹ کا ردعمل

مثبت ریٹیل سیلز ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ 1.2300 سے بحالی کے بعد 1.2350 کے قریب پہنچ گیا یے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر کے بعد یہ ریلیز ہونے والے مثبت ترین اعداد و شمار ہیں جو کہ افراط زر میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button