ایشیائی اور آسٹریلین فاریکس ٹریڈ میں ملا جلا رجحان ۔
آج ایشیائی مارکیٹس میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) 145 کی سطح پر کھلنے کے بعد 0.12 فیصد کی کمی کے بعد 144.95 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ آج ٹوکیو سیشن (Tokyo Sessions ) کے دوران 145 کے لیول پر بینک آف جاپان (Bank Of Japan ) نے نہ صرف مدخلت کا اشارہ دیا ہے بلکہ غیر روائتی طور پر ین بانڈز ( Yen Bonds ) مارکیٹ میں فروخت بگی کرنے شروع کر دیئے ہیں جس کے بعد ین کی قدر میں حالیہ استحکام دیکھا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ جاپانی حکومت امریکی ڈالر (USD ) کے بدلے میں جاپانی ین کی 145 کی سطح کو Red Line قرار دے چکی ہے۔ USD/ JPY کی آج کم ترین سطح 144.85 جبکہ بلند ترین لیول 145.13 ہے ۔اسکے علاوہ اسوقت معاشی پنڈٹ جاپانی مرکزی بینک کی مداخلت کو ناگزیر قرار دے رہے ہیں کیونکہ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر اسوقت انتہائی Bullish نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) اسوقت 0.65 کی سطح سے نیچے بیئرش مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکا آغاز ہی 0.6405 سے ہوا تھا۔ اس کی بلند ترین سطح 0.6432 اور کم ترین قدر 0.6404 رہی ہے۔ آسٹریلین ڈالر آج ایک بار پھر محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے لیکن اس سطح پر بھی آسٹریلین ڈالر اوپر جانے کے لئے اپنی طاقت جمع کرتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) نے آغاز 0.5660 سے کیا جبکہ 0.5675 تک اوپر ٹریڈ کرنے کے بعد 0.5652 تک محدود رینج میں نیچے آیا تھا اور اسوقت 0.5662 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) اسوقت 0.02 فیصد تیزی کے ساتھ 142 کی سطح پر جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/JPY ) 93 کی سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔