پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے سے بھی کم سطح پر آ گیا۔
پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کا تین ہفتے سے شروع ہونیوالا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر کی قدر میں تین روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 روپے تک گر گیا ہے۔ جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے کے قریب سستا ہو کر 212 روپے کی سطح پر جبکہ بعض کمرشل بینکس میں 211 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ فاریکس مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر اگلے دو ہفتوں کے دوران 200 روپے سے بھی نیچے آ جائے گا۔ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔