آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) مستحکم زون میں داخل : UOB کی رپورٹ

سنگاپور کے بینک اور معاشی پالیسی ساز ادارے UOB نے اپنی رپورٹ میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کو مستحکم زون میں داخل کرنسی قرار دیا ہے۔ ادارے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ آنیوالے دنوں میں فیڈرل ریزرو (Fed) سمیت اہم سنٹرل بینکوں کی مانیٹری پالیسیز اور دیگر اہم فیصلوں کے باوجود امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUDUSD) 0.6960 سے 0.7130 کی درمیانی رینج میں ٹریڈ کرتا رہے گا۔

آسٹریلیئن ڈالر موجودہ حالات میں مضبوط ترین کرنسی ۔

عالمی سطح پر سنٹرل بینکوں کے فیصلوں کے حالیہ عرصے میں AUD USD پر بہت کم اثرات مرتب ہوئے ہیں UOB گروپ کے معاشی ماہرین لی این اور کویک سر لین کی تحقیقاتی رپورٹس میں ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کو موجودہ حالات میں سب سے بہترین سنٹرل بینک کہا گیا ہے جس کی پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی معاشی بحران کے باوجود ملک میں نہ صرف افراط زر ایک خاص لیول تک کنٹرول میں رہی بلکہ آسٹریلیئن ڈالر بھی بتدریج مستحکم ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ گذشتہ 10 دن میں آسٹریلیئن کے سرمایہ کار محتاط رہے لیکن اس کی کم ترین سطح 21SMA سے اوپر رہی ہے۔ 50 اور 100 دنوں کی Moving Averages بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ رپورٹ میں آئندہ تین ہفتوں کے دوران اسکی اوسط قدر 0.7060 کو قرار دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز ملٹی نیشنل پالیسی ساز ادارے Citi نے بھی اپنی رپورٹ میں 2023ء کے پہلے کوارٹر میں آسٹریلیئن ڈالر کے دنیا کی سب سے مستحکم کرنسی رہنے کی پیشگوئی کی تھی جسے اپنے مرکزی بینک (RBA) کی ٹیکنیکی سپورٹ حاصل رہی ۔

2022ء کے دوران RBA نے صرف تین بار مانیٹری پالیسی تبدیل کی جبکہ یورپی مرکزی بینک 5 بار اور فیڈرل ریزرو 6 بار ایسا کر چکا ہے۔ اس طرح RBA نے ضرورت پڑنے پر شرح سود میں متوازن اضافہ کیا اور متبادل مانیٹری ٹولز کو بھی استعمال کرتے ہوئے اپنی کرنسی کو گراوٹ سے بچایا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button