Australian GDP Report ریلیز ، AUDUSD میں بحالی کی لہر

دوسرے کوارٹر میں قومی آمدنی توقعات سے زیادہ مثبت رہی۔

Australian GDP Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Australian GDP Report کی تفصیلات۔

آسٹریلوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دوسرے کوارٹر (اپریل سے جون) کے درمیان قومی آمدنی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح تیسرے کوارٹر کی شرح نمو (Growth Rate) بھی مستحکم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Australian GDP Report ریلیز ، AUDUSD میں بحالی کی لہر

Annual GDP کی ریڈنگ 2.1 فیصد رہی ہے۔ جسکا تخمینہ 1.8 فیصد تھا۔ سالانہ ڈیٹا کا تقابلہ پہلے کوارٹر کے ساتھ کریں تو جنوری سے مارچ کے دوران اسکی شرح نمو 2.3 فیصد تھی۔ رپورٹ کے لیبر کی استعداد کار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلوی ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں بحالی کہ لہر دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت یہ 0.6378 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ آج کے سیشن میں اسکی کم ترین سطح 0.6357 رہی تھی۔

AUDUSD 6TH SEPTEMBER

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button