برطانوی پاؤنڈ رواں سال اپنی قدر بحال کرے گا۔ HSBC کی پیشگوئی
ملٹی نیشنل بینک HSBC نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال برطانوی پاؤنڈ اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرے گا۔ ادارے کے اکنامک ریسرچ ونگ کی پیشگوئی میں عالمی معاشی بحران اور برطانوی حکومت کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کو بنیاد بنایا گیا جس میں امریکی اسٹاک انڈیکس S&P کو بطور پراکسی استعمال کرتے ہوئے GBPUSD کے معاشی منظرنامے کا تجزیہ کیا گیا۔
ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں دوسرے کوارٹر سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کو زیادہ مضبوط بنیادوں پر ٹریڈ کرنیوالی کرنسی قرار دیا گیا۔ معاشی ونگ نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ ” بینک آف انگلینڈ اسوقت کساد بازاری کے مختصر دور کا سامنا کر رہا ہے۔ تاہم موسم سرما گزرنے کے بعد ذرائع توانائی معمول پر آنے کے بعد اگلے تینوں کوارٹرز میں GBPUSD موجودہ سطح سے 1 فیصد اور 8 کوارٹرز کے دوران طویل المدتی بنیادوں پر 2.9 فیصد وسعت اختیار کرے گا۔ فیڈرل ریزرو کی نسبت کم جارحانہ پالیسی ریٹس برطانوی معیشت اور کرنسی پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔