امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی، جاپانی ین کا دفاعی انداز

امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ جاپانی ین دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ USDJPY آج ایشیائی فوریکس سیشن (Asian FX Sessions) میں جارحانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی حکام کی طرف سے مارکیٹ مستحکم کرنے کے لئے بانڈز کی فروخت سمیت متبادل ٹولز کا استعمال ہے۔ کئی امریکی بینکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے فیڈرل ریزرو کی طرف سے مارکیٹ میں لیکوئیڈیٹی مستحکم کرنے کا آغاز کیا ہے جس سے ایشیائی کرنسی کے خلاف امریکی ڈالر 129.50 تک گراوٹ کے بعد 131 سے اوپر بحال ہوتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کو دباؤ سے نکالنے کیلئے گذشتہ ہفتے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے سرمایہ کاروں کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ کرائسز کے پیش نظر اگرچہ پالیسی ریٹس میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم شرح سود میں اضافہ ہی واحد دستیاب آپشن نہیں ہے۔ بلکہ دیگر مانیٹری ٹولز بھی موجود ہیں جنہیں موثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔ فیڈ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کی کمزوری بینکنگ بحران میں اضافہ کرے گی۔ چنانچہ اختتام ہفتہ پر 10 سالہ مدت کے US Treasury Bonds فروخت کئے گئے جس سے یورپی اور امریکی مارکیٹس میں جمعے کے روز اور ایشیائی سیشنز میں آج امریکی ڈالر مارکیٹ میں انجیکٹ کئے گئے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اوپن مارکیٹس میں مداخلت کا یہ انداز جاپانی مرکزی بینک کے سابق سربراہ ہارو ہیکو کروڈا کا پسندیدہ انداز تھا جس کے ذریعے انہوں نے گذشتہ سال جاپانی ین میں 151 کی سطح تک ریکارڈ گراوٹ کے بعد اسکی قدر کو بحال کیا تھا۔ جمعے کے روز ہی فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی پالیسی ساز باڈی کے اہم رکن بلارڈ نے عالمی معاشی بحران کے موضوع پر ایک سمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیڈرل ریزرو آئندہ میٹنگ میں مانیٹری پالیسی مزید سخت کرے گا۔ تاہم مارکیٹ لیکوئیڈیٹی کو بھی مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط مالی نظام کیلئے افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ایشیائی سیشنز کے دوران USDJPY نے 130.72 سے آغاز کیا۔ جبکہ 0.08 فیصد استحکام کے بعد یہ 131 کے قریب آ گیا۔ تاہم یہ اسوقت بھی اپنی 20 روزہ بلش Moving Average سے نیچے ہے۔ جو کہ 134.28 کی سطح ہے۔ 50SMA اسکی دوسری مزاحمتی حد (Resistance level) سے اوپر 132.60 پر ہے۔ یہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ 100 روزہ طویل المدتی ایوریج بھی 134.45 پر ہے۔ جبکہ یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 130.45 سے اوپر ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں

مومینٹم انڈیکیٹرز USDJPY کو 45 فیصد Bullish اور 35 فیصد بیئرش جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ تاہم اوپر کے لیولز بالخصوص 200 روزہ Moving Average کو 137.40 پر عبور کرنا ہو گا جس کے بعد یہ Bullish Zone میں داخل ہو گا۔ سپورٹ لیولز 129.90, 129.10 اور 128.60 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 131.20, 131.70 اور 132.65 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button