Canadian Employment Report کا اجراء ، USDCAD میں تیزی۔

ستمبر 2023ء کے دوران نئی ملازمتوں میں توقعات سے زیادہ اضافہ۔

Canadian Employment Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد USDCAD میں تیزی نظر آ رہی ہے۔

Canadian Employment Report کی تفصیلات۔

کینیڈین محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023ء کے دوران ملک میں 63800 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ ڈیٹا جاری ہونے سے پہلے 20 ہزار کا تخمینہ تھا۔ خیال رہے کہ اگست 2023ء میں یہ ریڈنگ 39900 رہی تھی۔

Canadian Employment Report کا اجراء ، USDCAD میں تیزی۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح 5.5 فیصد رہی ، جبکہ متوقع شرح 5.6 فیصد تھا۔ کل وقتی ملازمتوں کی تعداد میں 7800 کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے 15800 کا اضافہ ہوا۔ جبکہ جز وقتی ملازمین (Part Time jobs) کی تعداد 47900 رہی۔ ڈیٹا کا سب سے مثبت پہلو Participation Rate کا 65 فیصد ہونا ہے۔ اس طرح جاری ہونیوالے اعداد و شمار کینیڈین لیبر مارکیٹ کا انتہائی مثبت منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 1.3700 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف WTI میں بھی مندی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ کینیڈا امریکہ کو کروذ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Oil میں اسکا شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل کا ایک دوسرے پر براہ راست اثر ہوتا ہے اور دونوں متوازی ٹریڈ کرتے ہیں۔.

Canadian Employment Report کا اجراء ، USDCAD میں تیزی۔

حالیہ دنوں میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کینیڈین ڈالر کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ  اس کا امریکی ہم منصب 1.3700 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button