Canadian GDP Report جاری ، کینیڈین ڈالر میں گراوٹ

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں GDP توقعات کے برعکس منفی 0.2 فیصد رہا

Canadian GDP Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

Canadian GDP Report کی تفصیلات۔

کینیڈین محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں GDP کی ریڈنگ منفی 0.2 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ اس سے قبل معاشی ماہرین 1.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اسکا تقابلہ گذشتہ کوارٹر کے ساتھ کریں تو پہلے کوارٹر میں قومی آمدنی کی سطح 3.1 فیصد رہی تھی۔

Canadian GDP Report جاری ، کینیڈین ڈالر میں گراوٹ

سالانہ اعداد و شمار 0.00 فیصد آئے ہیں جو کہ سابقہ سہ ماہی کے دوران 2.21 فیصد تھے۔ رپورٹ سے منفی شرح نمو (Growth Rate) اور معیشت پر کساد بازاری (Recession) کے گہرے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) کی قدر میں تیزی واقع ہوئی ہے۔ اسوقت یہ 0.39 فیصد تیزی کے ساتھ 1.3558 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Canadian GDP Report جاری ، کینیڈین ڈالر میں گراوٹ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button