یورو اور جاپانی ین کے بارے میں Credit Suisse کی پیشگوئی جاری

ملٹی نیشنل بینک اور معاشی ادارے Credit Suisse کی یورو اور جاپانی ین کے بارے میں پیشگوئی جاری کر دی گئی ہے۔ ادارے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے بعد EURUSD کو خریدنے کی بہترین سطح 1.0600 کے قریب اور فروخت 1.0950 کو قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق CPI Report کے بعد امریکی ڈالر قدرے جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے اس لئے یورو محدود رینج میں دفاعی انداز م
اختیار کئے رکھے گا۔ اس لئے اس کی موجودہ ٹرینڈ لائن کی کم ترین سطح 1.0600 اور بلند ترین لیول 1.0950 رہنے کا امکان ہے۔ ادارے نے سرمایہ کاروں کو یہی ٹرینڈ لائن اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری طرف رپورٹ میں USDJPY کو بھی محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کے شکار ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ممکنہ ٹریڈنگ رینج 125 سے 130 کے درمیان رہے گی۔ ڈالر 125 کی سطح پر خریدنے اور 130 پر بیچنے کا موقع ظاہر کیا گیا۔ Credit Suisse کے تحقیقاتی ونگ کے مطابق CPI رپورٹ کے مارکیٹ توقعات سے بلند اعداد و شمار کے باوجود امریکی ڈالر جاپانی ین کے خلاف بینک آف جاپان کے نئے سربراہ اور مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئندہ ماہ بھی بیک فٹ پر رہے گا۔ رپورٹ میں رواں سال BOJ کے نئے گورنر کی تعیناتی کو فاریکس مارکیٹ کا سب سے بڑا ٹریگر کہا گیا ہے۔ تاہم ونگ کے نوٹ میں سرمایہ کاروں کو تقرری کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات پر نظر رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔ موجودہ ٹرینڈ لائنز کو سمجھے بغیر سائیڈ لائن رہنے کا کہا گیا۔

فاریکس مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال

کریڈٹ سوئس کی پیشگوئی کے مطابق EURUSD آج کے یورپی سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران محدود رینج میں ہی اتار چڑھاؤ کا شکار نظر آ رہا ہے اور 1.0700 کے قریب اپنی 50 دنوں کی Moving Average سے نیچے ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ یہ اپنی Fibbonacci کے 61.8 ریٹریسمنٹ سے بھی نیچے ہے جو کہ 1.0730 پر ہے۔ USDJPY بھی 0.20 فیصد کے معمولی اضافے دے 133 کی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ مجموعی طور پر امریکی ڈالر محدود رینج میں Bullish مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے تاہم 135 یا اس سے اوپر کے لیولز عبور کرنے کیلیے مطلوبہ اسٹرینتھ ناکافی ہے۔ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 132.75, 132.30 اور 132 کے نفسیاتی لیول (Psychological Level) سے نیچے 131.80 ہیں۔ اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ لیولز کا Sell on Strength کا اشارہ دے رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button