Eurozone GDP Report ریلیز کر دی گئی . EURUSD میں مندی

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں  جی ڈی پی کی سطح  0.1 فیصد رہی

Eurozone GDP Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد EURUSD میں مندی دیکھی جا رہی ہے .

Eurozone GDP Report کی تفصیلات.

یورپی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں  جی ڈی پی کی سطح  0.1 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 0.3 کی پیشگوئی کر رہے تھے .

Eurozone GDP Report

اگر مزید تفصیلات کا جائزہ لیں تو گھریلو صارفین کی آمدنی پہلے کوارٹر کے برابر رہی . یعنی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئ . تاہم Gross Fixed Capital میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور  یہ ریڈنگ گزشتہ کوارٹر کی نسبت 0.1 بڑھی ہے . اسی طرح بیرونی بیلنس منفی 0.4 رہا ہے. دوسری طرف حکومتی اخراجات میں بھی 0.1  فیصد ہی بڑھوتری ہوئی ہے .

مارکیٹ کا ردعمل

منفی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ اسوقت 1.0700 کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . یہ یورو کا بیرش زون ہے .

 EURUSD میں مندی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button