EURUSD کی قدر میں تیزی، ECB Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

European Central Bank reiterated that Rates would keep on restrictive levels as necessary

ECB Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد EURUSD  میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ دوسری طرف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ECB کی صدر  نے Inflation کو طویل المدتی عمل قرار دیا ہے .

ECB Monetary Policy کی تفصیلات۔

European Central Bank کے جاری کردہ پریس ریلیز میں Interest Rates بغیر کسی تبدیلی کے 4.50 پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  تاہم اسکے ساتھ ہی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے Policy Rates طویل عرصے تک سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا .

آج کے فیصلے سے Refinance Rate کی سطح 4.50 اور مارجنل لینڈنگ فیسیلیٹی 4.75 فیصد   جبکہ Deposit Facility Rate کی سطح 4 فیصد پر برقرار رہے گی.

پریس ریلیز میں مزید کیا کہا گیا ۔؟

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران Headline Inflation میں کمی نوٹ کی گئی۔ اور یہ دوہرے ہندسے سے سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے۔ تاہم 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لئے عالمی معاشی حالات کے تناظر میں طویل عرصہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید برآں Financing کیلئے طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے لئے مالیاتی نظام کی ری اسٹرکچرنگ چاری رہے گی۔

EURUSD کی قدر میں تیزی، ECB Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
ECB Press Release

کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنس۔

فیصلے کے بعد European Central Bank کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں Policy Tightening Cycle کے اختتام کا سگنل دیا ہے۔ تاہم انہوں نے موجودہ حالات میں نرم Monetary Policy کی سختی سے تردید کی۔ انکا کہنا ہے کہ Rates موجودہ شرح کے ساتھ طویل عرصے تک برقرار رکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ساز کمیٹی کے کچھ ممبران کی رائے ہے کہ Interest Rates بڑھانے کا سلسلہ بند کرنے کی بجائے موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھے جائیں ۔سربراہ European Bank نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation پر قابو پانے کیلئے طویل عرصہ درکار ہے ، تاہم انکے فیصلوں کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہو گا  کیونکہ Labour Market اور Growth Rate اس کے نتیجے میں دباؤ کے شکار ہو رہے ہیں۔ کرسٹین لیگآرڈ نے دسمبر میں Inflationary Pressure بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا.

EURUSD کا ردعمل۔

فیصلے کے بعد US Dollar کے مقابلے میں Euro  تیزی کے ساتھ 1.0900 سے اوپر آ گیا ہے  ۔ واضح رہے کہ European Currency کی طلب میں Cash Rates موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھے جانے کے فیصلے سے اضافہ ہوا ہے ۔ فیصلے سے قبل یہ 1.0900 کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسوقت یہ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر آ گیا ہے .

EURUSD
EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button