EURUSD میں 1.0950 سے نیچے محدود رینج . Eurozone Retail Sales دسمبر میں 0.3 فیصد سکڑ گئی.
Investors are cautious after European Retailing Industry shrank according to expectations
EURUSD یورپین سیشنز کے دوران 1.0950 سے نیچے محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ آج ریلیز کی گئی Eurozone Retail Sales Report کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران ریٹیلنگ انڈسٹری 0.3 فیصد سکڑ گئی. جس کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .
Eurozone Retail Sales Report کی تفصیلات۔
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Retails Sales کی ماہانہ ریڈنگ منفی 0.3 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.3 فیصد کی ہی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ نومبر کی رپورٹ سے کریں تو سابقہ ڈیٹا میں یہ سطح منفی 0.3 فیصد تھی۔
ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق دسمبر میں اگرچہ اشیائے ضروریہ کی سیلز توقعات سے کم رہیں۔ جس کی بنیادی وجہ Middle East کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور Logistics Routes کی بندش سے یورپین مارکیٹس میں قیمتوں کا اضافہ ہے۔ یہ معیشت پر ایک مرتبہ پھر جمود طاری ہونے کے مترادف ہے ۔ سب سے منفی فگرز فوڈ میں رہے جو کہ منفی 0.4 فیصد ہیں۔ ذرائع توانائی میں مسلسل دوسرے ماہ طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بار اسکی سیلز منفی 1.9 فیصد رہی ہے۔
EURUSD کا ردعمل.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد یورو میں ملا جلا اور قدرے منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران یہ 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 1.0950 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔