EURUSD میں 1.0750 سے نیچے محدود رینج . Eurozone Retail Sales جنوری میں 1.1 فیصد سکڑ گئی.

Investors are Cautious after Downbeat European Financial Data

EURUSD یورپین سیشنز کے دوران 1.0750 سے نیچے گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ آج ریلیز کی گئی Eurozone Retail Sales Report کے مطابق جنوری 2024 کے دوران ریٹیلنگ انڈسٹری 1.1 فیصد سکڑ گئی.  جس کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .جبکہ European Common Currency کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

Eurozone Retail Sales Report کی تفصیلات۔

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Retails Sales  کی ماہانہ ریڈنگ منفی 1.1 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 1.0 فیصد کی ہی  پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دسمبر کی رپورٹ سے کریں تو سابقہ ڈیٹا میں یہ سطح منفی 0.3 فیصد تھی۔

ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق دسمبر میں  اشیائے ضروریہ کی سیلز توقعات سے کم رہیں۔ جس کی بنیادی وجہ Middle East کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور Logistics Routes کی بندش سے یورپین مارکیٹس میں قیمتوں کا اضافہ ہے۔ یہ معیشت پر ایک مرتبہ پھر جمود طاری ہونے کے مترادف ہے ۔ سب سے منفی فگرز فوڈ میں رہے جو کہ منفی  0.4 فیصد ہیں۔ ذرائع توانائی میں مسلسل دوسرے ماہ طلب  میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بار اسکی سیلز منفی 1.9 فیصد رہی ہے۔

EURUSD کا ردعمل.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Euro میں  منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران یہ 0.10 فیصد کمی کے ساتھ 1.0750 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

EURUSD میں 1.0750 سے نیچے محدود رینج . Eurozone Retail Sales جنوری میں 1.1 فیصد سکڑ گئی.
EURUSD

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button