EURUSD تیزی کا مومینٹم بحال کرتے ہوئے

EURUSD تیزی کا مومینٹم بحال کرتے ہوئے 1.0900 کے قریب آ گیا۔ آج جاری ہونیوالی Spanish Preliminary CPI Report کے بلند اعداد و شمار کے بعد یورو کی طلب (Demand) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران عالمی معاشی افق پر اہم ترین واقعات رونما ہوں گے جن کی وجہ سے یورو اور امریکی ڈالر کے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

FOMC اور ECB کی میٹنگز

رواں ہفتے کے دوران FOMC امریکی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی قدر کے تعین ہو گا اسکے علاوہ ڈالر ، یورو اور دیگر تمام کرنسیز ایک واضح سمت اختیار کر لیں گی۔ فیڈرل ریزرو (Fed) کے عہدیداروں کی طرف سے دیئے جانیوالے بیانات کے بعد معاشی ماہرین شرح سود (Interest rate) میں 25 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں جو کہ مارکیٹ کی توقعات سے کم ہے۔ شرح سود میں کم اضافے سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) مزید نیچے آ سکتا ہے اور EUR/USD اوپر کے لیولز کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ سرمایہ کاروں کی توجہ FOMC کے علاوہ یورپی مرکزی بینک (ECB) کی میٹنگ پر بھی مرکوز ہے جس میں شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کی توقع ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر فیڈ نے 25 اور یورپی بینک نے 50 بنیادی پوائنٹس پالیسی ریٹس میں اضافے کا اعلان کیا تو امریکی ڈالر دفاعی اور یورو جارحانہ انداز اختیار کر جائیں گے EURUSD کا اگلا ہدف 1.1000 اور اوپر کے لیولز ہوں گے۔

EUR/USD کے اہم ترین لیولز

یورو 1.0884 سے اوپر اگلی مزاحمتی حد کی طرف 0.17 فیصد قدر حاصل کر چکا ہے۔ 26 جنوری کی بلند ترین سطح 1.0929 متوقع طور پر رواں ہفتے کے دوران بنیادی ہدف ہو گا۔ لیکن 1.0766 (17 جنوری کا لیول) بریک ہونے کی صورت میں یورو 1.0608 کی سپورٹ پر آ جائے گا جس کے بعد 1.0481 تک گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button