EURUSD میں مندی ، Eurozone Sentix Index میں خلاف توقع اضافہ.
Financial Data squeezed demand for Euro, Investors remained cautious on Rates Cut chances
Eurozone Sentix Index کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ریلیز ہونے سے EURUSD میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . ڈیٹا Inflation میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے،، جس کی وجہ سے European Central Bank کی آئندہ Monetary Policy Meeting میں Interest Rate کم کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے. اور ان پیشگوئیوں کی وجہ سے Euro کی طلب میں کمی واقع ہوئی.
Eurozone Sentix Investor Confidence کی تفصیلات
جاری کئے جانیوالے سروے ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ تک Investor Index شرح منفی 1.5 کی مارکیٹ توقعات کے برعکس 0.3 فیصد بڑھ گئی. خطے میں کارپوریٹ سیکٹر جو کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے فیصلہ سازی کے لئے سازگار نہیں لگ رہا تھا. اٹھارہ ماہ کے بعد پہلی بار مثبت منظرنامہ اور Inflationary Pressure میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے.
Headline Inflation میں کمی سے European Central Bank اور کرسٹین لیگارڈ کیلئے سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا جواز ختم ہو گیا. اور معاشی ماہرین Rates Cut Policy جلد شروع کئے جانے کی پیشگوئی کر رہے ہیں . اسی وجہ سے Euro کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے.
EURUSD کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد یورپی سیشنز کے دوران EURUSD کی قدر میں مندی دیکھی گئی۔ اسوقت یہ 0.41 فیصد کمی کے ساتھ 0.0750 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔