EURUSD کی قدر میں تیزی ، Eurozone Services PMI جنوری میں 48.4 فیصد پر آ گئی
Upbeat Data diminished chances of early Rates Cut, raised demand for Euro
EURUSD کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، جس کی بنیادی وجہ جنوری میں Eurozone Services PMI کی توقعات سے مثبت ریڈنگ ہے جو کہ گزشتہ چھ ماہ کی بہترین سطح پر رہی ہے .
Eurozone Services PMI کی تفصیلات۔
Hamberg Commercial Bank کے تحقیقاتی ونگ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے دوران Euro Zone کا Purchase Managers Index نمایاں بہتری کے ساتھ 48.4 فیصد رہا جبکہ اس سے قبل 48.1 کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دسمبر کے سروے سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 47.8 فیصد رہا تھا۔
گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار 33 مہینوں کے دوران سروسز سیکٹر کی کم ترین ریڈنگ رہی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا تھا کہ رواں ماہ انڈیکس میں بہتری کے باوجود یورپ حقیقی معنوں میں Recession کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی بنیادی وجہ Ukraine War اور روس پر عائد ہونیوالی سخت ترین پابندیوں کے بعد خطے میں آنیوالا Energy Crisis ہے۔
اس سے پہلے یہ فگرز Covid19 کی عالمی وباء کے دوران دیکھے گئے تھے۔ معاشی ماہرین Inflation کی اس لہر کے بعد نئے سال کے پہلے کوارٹر میں Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
EURUSD کا ردعمل۔
توقع سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ European Common Currency اسوقت 1.0900 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔