EURUSD میں 1.0870 کی طرف تیزی، Eurozone Retail Sales جنوری میں 0.1 فیصد بڑھ گئی.
Financial data surged demand for Euro in cautious Markets amid High tier events.
EURUSD یورپین سیشنز کے دوران 1.0870 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ریلیز کی گئی Eurozone Retail Sales Report کے مطابق جنوری 2024 کے دوران ریٹیلنگ انڈسٹری 0.1 فیصد وسعت اختیار کر گئی. جس کے بعد محتاط انداز مارکیٹس موڈ کے باوجود European Common Currency کی طلب اضافہ ہوا ہے.
Eurozone Retail Sales Report کی تفصیلات۔
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Retails Sales کی ماہانہ ریڈنگ 0.1 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دسمبر کی رپورٹ سے کریں تو سابقہ ڈیٹا میں یہ سطح منفی 1.0 فیصد تھی۔
ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق جنوری میں اشیائے ضروریہ کی سیلز توقعات سے زیادہ رہیں۔ جس کی بنیادی وجہ Middle East میں مذاکرات اور Logistics Routes کے جزوی طور پر کھلنے سے European Markets میں قیمتوں کا اضافہ ہے۔ یہ رپورٹ معیشت کے مثبت منظرنامے کو ظاہر کر کر رہی ہے ۔ سب سے مثبت فگرز Foods میں رہے جو کہ 1 فیصد بڑھے ہیں۔ Energy Resources میں مسلسل دوسرے ماہ طلب 0.2 کم ہوئی ہے ۔
EURUSD کا ردعمل.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Euro میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران یہ 0.18 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0870 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔